کیانی کی ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیےمشرف

حکمراں جیبیں بھرنے میں لگے ہیں،انھیں معلوم نہیں کہ قبر میں تو خالی ہاتھ جانا ہے


Bearue Rerport October 31, 2012
بینظیرکو وطن واپسی سے منع کیا،شہادت سے مجھے بہت بڑا سیاسی نقصان ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جنرل اشفاق پرویزکیانی کی ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے، اس سے سینئر فوجی افسران کی ترقی رک گئی ہے۔

انھوں نے دبئی سے وڈیو کانفرنس کے ذریعے کارکنوں اورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے لوکل گورنمنٹ نظام سے عوامی مسائل حل اور ترقی ہوئی ، مگر اب اسے عجیب شکل دیدی گئی ہے،کہیں کوئی نظام اور کہیں کچھ نظر آ رہا ہے۔ معیشت تباہ ہوگئی ہے،لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں مگر حکمراں اپنی جیبیں بھرنے میں لگے ہوئے ہیں،انھیں نے معلوم نہیں کہ قبر میں تو خالی ہاتھ جانا ہے۔

مشرف نے کہا کہ مجھ پربینظیر بھٹو کی شہادت کا الزام بے بنیاد ہے، وطن واپسی سے قبل انھیں منع کیا تھا کہ ملک میں ان کیلیے خطرات ہیں کیونکہ بیرونی ایجنسیوں نے اسکی اطلاع دی تھی، ان کی شہادت سے مجھے بڑا سیاسی نقصان ہوا۔عوام کے ووٹوں سے دوبارہ برسراقتدار آیا تو عوام کو امن، تعلیم، روزگار اور خوشحالی دونگا،فی الحال کسی کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کانہیںسوچا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |