شہبازوقوعہ کے روزکھانا کھانے گھر آیاپھرنہ دیکھ سکے اہلخانہ

ڈی این اے ٹیسٹ سے شہباز کی شناخت ہوئی، حادثے کے وقت بات کی،محمد صدیق.


Raheel Salman October 31, 2012
ڈی این اے ٹیسٹ سے شہباز کی شناخت ہوئی، حادثے کے وقت بات کی،محمد صدیق. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بلدیہ ٹائون میں آتشزدگی کا شکار ہونے والی فیکٹری کا ملازم شہباز وقوعہ کے روز دوپہر کا کھانا کھانے گھر گیا اور وہی اہل خانہ کے لیے اس کا آخری دیدار ثابت ہوا ۔

انھیں معلوم نہ تھا کہ کھانا کھاکر جانے والا ان کا یہ سپوت اب کبھی لوٹ کر نہیں آئے گا ، شہباز کی گذشتہ روز ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت ممکن ہوسکی ،اتحاد ٹائون کے رہائشی رفاقت علی کی بھی شناخت ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق 11 ستمبر کو بلدیہ ٹائون میں گارمنٹس فیکٹری علی انٹر پرائزز میں بدترین آگ لگنے کے باعث 259 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

39 لاشوں کی شناخت نہ ہونے کے باعث لاشوں اور ان کے دعویدار افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد8لاشوں کی شناخت ہوگئی تھی،گذشتہ روز بھی 2 افراد محمد شہباز ولد محمد صدیق اوررفاقت علی ولد لیاقت علی کی شناخت ہوگئی.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں