2016 میں ریلوے ٹکٹ آن لائن ملیں گے سعد رفیق

خسارہ کم ہوا، پنجاب،سندھ،بلوچستان میںریلوے اراضی واگزارکرانے میں مشکلات ہیں


Syed Naveed Jamal December 31, 2015
ریلوے بہتری کی جانب گامزن ہے، نوید قمر، سینیٹرنعمان وزیرکا سیمینار سے خطاب۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ ریلوے کوخسارہ سے نکالیں گے، 2016 میں ٹکٹ آن لائن ملیں گے، پنجاب، سندھ، بلوچستان میں ریلوے اراضی واگزارکرانے میں مشکلات ہیں، ماتحت عدلیہ تعاون نہیں کرتی، سپریم کورٹ جائیںگے۔

گزشتہ روز پلڈاٹ کی جانب سے پاکستان ریلوے کی کارکردگی کے جائزے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلویز کے ہزاروں مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،ماتحت عدلیہ کے ججز ریاستی ادارے کوسنے بغیر ہی حکم امتناعی جاری کردیتے ہیں جس کی وجہ سے ریلویز کواپنی اراضی قابضین سے واگزار کرانے میں مشکلات کا سامناہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ اوربلوچستان نے اراضی ریلوے کے نام نہیں کی،جس پرجلد سپریم کورٹ سے رجوع کیاجائے گا۔ تحریک انصاف کے سینیٹرنعمان وزیرنے کہا کہ ریلوے بورڈ کے ممبران کی تعداد 18 کی جائے تاکہ وہ ریلوے کومنافع بخش بنانے میںکرداراداکرسکیں۔ قبل ازیں پلڈاٹ نے جائزہ رپورٹ میں بتایا کہ 2013 سے پاکستان ریلوے بہتری کی طرف گامزن ہے۔ مالی خسارے، سیاسی مداخلت میں کمی، بھرتیوں کاعمل پہلے سے بہتر، ریونیو میں اضافہ اوروقت کی پابندی کی شرح بہتر ہوئی ہے۔ علاوہ ازیںپاکستان ریلوے نے جرنلسٹ کنسیشن کارڈکی میعاد جوآج31دسمبر2015کوختم ہورہی ہے کو31جنوری2016 تک بڑھادیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں