سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر62سال کر دی گئی

کابینہ ڈویژن نے سول سروس ایکٹ 1973 میںترمیم کانوٹیفکیشن جاری کردیا،اطلاق یکم نومبرسے ہوگا


Amjad Bukhari October 30, 2012
فیصلے سے روزگار کیلیے دھکے کھانے والے نوجوانوں کے مسائل بڑھیں گے، ازخود ریٹائرمنٹ کی سہولت بھی دی جائے،چیئرمین نیشنل لیبر الائنس غازی احمد۔ فوٹو فائل

حکومت پاکستان نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 2 برس بڑھا کر 60 سے 62 برس کردی ہے۔

جس سے تمام ملازمین میں عام طور پر اور ریٹائرمنٹ کے قریب ملازمین میںخاص طورپرخوشی کی لہردوڑگئی ہے،اس فیصلے سے ریٹائرمنٹ کے قریب سرکاری ملازمین مزید 2 برس سروس کرسکیں گے،اس سلسلے میںکابینہ ڈویژن نے سول سروس ایکٹ 1973ء میں ترمیم کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کی عمرمیں تبدیلی کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے اورکیبنٹ ڈویژن نے اسے گزٹ آف پاکستان میںشامل کرنے کاحکم دیا ہے۔

عمر کی حد میں یہ اضافہ تمام ریگولر سول ملازمین پر ہوگا اور نوٹیفکیشن یکم نومبر 2012ء سے نافذ العمل ہو گا، اس فیصلے سے ایک طرف موجودہ سرکاری ملازمین خوش ہیں تو دوسری طرف لیبر لیڈرز نے اس فیصلہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمدحسن کھوکھرکاکہناہے کہ اس فیصلے سے روزگار کے حصول کیلیے دھکے کھانے والے نوجوانوںکے مسائل بڑھیں گے، انھوںنے تجویزد ی کہ اگرعمر 62 برس مقرر کی گئی ہے توازخود ریٹائرمنٹ لینے کی سہولت بھی دی جائے تاکہ بڑھتی آبادی اور نوجوانوں کے روزگارمیںتناسب پیدا ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |