احترام رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

روزے کے اوقات میں عوامی مقامات پر کھانے پینے پر پابندی اور ہوٹلز...


ایکسپریس July 18, 2012
روزے کے اوقات میں عوامی مقامات پر کھانے پینے پر پابندی اور ہوٹلز کو بند رکھا جائیگا، فائل فوٹو

حکومت سندھ نے احترام رمضان آرڈیننس پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے صوبے کے تمام کمشنرز کو باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق حکومت نے ماہ رمضان میںاحترام رمضان آرڈینس پر عملدر آمد کیلیے صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کردیے ہیں،

محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے جاری کیے جانے والے حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں روزے کے اوقات میں عوامی مقامات پر کھانے پینے پر پابندی رکھی جائے گی اور اس دوران تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو بند رکھا جائے گا، سینما گھر اور تھیٹر بھی دن کے اوقات میں بند رہیں گے اور رات 9 بجے سے 12 بجے تک صرف ایک شو کیا جائے گا، ماہ مبارک کے دوران اشیا خورو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اسپیشل مجسٹریٹ بھی تعینات کیے جائینگے

جو قیمتوں کو مانیٹر کرنے کیلیے بازاروں اور دکانوں پر روزانہ کی بنیاد پر چھاپے ماریں گے اور موقع پر جرمانہ اور سزائیں سنائیں گے، اس سلسلے میں کیے جانے والے جرمانے اور سزائوں کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر محکمہ داخلہ کو فراہم کرنا ہوگی جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ کو احترام رمضان آرڈیننس کے ان احکامات پر سختی سے عملدآمد کی ہدایت کی گئی ہے،

اس سلسلے میں کوتاہی برتنے والے افسران کیخلاف نہ صرف محکمہ جاتی کارروائی جائے گی بلکہ آئندہ ان کو فیلڈ میں پوسٹنگ نہیں دی جائے گی، مراسلے میں صوبے کے تمام کمشنرز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رابطہ کرکے فوری طور پر جوڈیشل مجسٹریٹ تعلقہ سطح پر تقرر کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں