انڈیا فیشن ویک دبئی سیزن 3 میں پاکستانی ڈیزائنرز کی شاندار پذیرائی

فیشن ویک کی آرگنائرز پاکستانی ڈیزائنر تسنیم صدف، عمران راجپوت، دبئی سے نینا، شجاع سید اور حماد سید تھے


نمرہ ملک December 12, 2015
فیشن ویک کی آرگنائرز پاکستانی ڈیزائنر تسنیم صدف، عمران راجپوت، دبئی سے نینا، شجاع سید اور حماد سید تھے۔

انڈیا فیشن ویک دبئی سیزن 3 میں پاکستانی ڈیزائنرز کی شاندار پذیرائی ملی، پاکستان، بھارت، جرمنی و دیگر ممالک کے ڈیزائنرز نے اپنی نئی کلیکشن متعارف کرادیں۔

دو روز تک جاری رہنے والے انڈیا فیشن ویک کی آرگنائرز پاکستانی ڈیزائنر تسنیم صدف، عمران راجپوت، دبئی سے نینا، شجاع سید اور حماد سید تھے ۔ پاکستان سے معروف ڈیزائنرز نومی انصاری، دیپک پروانی، ایچ ایس وائی،تسنیم صدف، ارم بائے جے ایس کریئیشن اور عمران راجپوت کے کام کو کافی پذیرائی ملی ۔ دیگر پاکستانی ڈیزائنرز میں دیپک اینڈ فہد، غازو کلیکشن، اقراءثاقب، مدیحہ گوہر، کاشف صابر، سید ذاکر حسین، اشتیاق افضل، صوفیہ نوید لاری، ماریہ اینڈ رباب، Attire، صومیہ ،طیب بمبئی و دیگر شامل تھے ۔ پاکستانی ماڈلز نے بھی عالمی سظح پر منعقد ہونے والے فیشن ویک میں ریمپ پر کیٹ واک کی جس میں سپر ماڈل نادیہ حسین ریاءخان، نتاشہ علی، فوزیہ امان و دیگر شامل تھیں۔

اس حوالے سے فیشن ویک کی آرگنائزر تسنیم صدف کا کہنا تھا کہ اپنی پاکستانی ثقافت کو بڑے منظم انداز میں عالمی سطح پر ہونے والے فیشن ویک میں متعارف کروایا ۔ انکا کہنا تھا کہ میری پوری کوشش تھی کہ انڈیا فیشن ویک میں پاکستان کے بڑے ڈیزائنرز شریک ہوں جس کے لئے میں نے ایچ ایس وائی، نومی انصاری، دیپک پروانی، مدیحہ گوہر و دیگر کی مشکور ہوں کہ انہوں نے میری درخواست پر اپنی شرکت کو یقینی بنایا جن کی وجہ سے ہمارے ایونٹ میں مزید رونق لگ گئی۔ ۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ اپنے ملک کے ڈیزائنرز کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے روشناس کرائیں جس میں ہم کافی حد تک کامیاب رہے ہماری پوری آرگنائزنگ ٹیم کی مشترکہ کاوش سے ہم اس مشن کو پایہ تکیمل تک پہچانے میں کامیاب ہوئے ۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری ثقافت میں وہ رنگ ہیں جو دنیا کی کسی ثقافت میں نہیں ملتے ۔انکا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان فیشن انڈسٹری اپنے عروج کی جانب گامزن ہے ۔ ہمارے ڈیزائنرز کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جانے لگا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے ۔ ہم آئندہ بھی دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر اس طرح کے فیشن ویک منعقد کرواتے رہیں گے تاکہ اپنی ثقافت کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرسکیں ۔ اس سے نا صرف ہماری ثقافت دنیا بھر میں مقبول ہوگی بلکہ ہماری معیشیت پر بھی اس کا گہر اثر پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں