وزیراعظم نے فیشن یونیورسٹی بنانے کیلیے تعاون کی یقین دہانی کرادی

پاکستانی نژادفیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی پیرس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات


Showbiz Reporter December 01, 2015
وزیراعظم کے دورہ فرانس سے تعلقات مستحکم اور پاکستانی کمیونٹی کو فائدہ ہوگا،محمود بھٹی ۔ فوٹو : فائل

NEW DELHI: پاکستانی نژاد فرانسیسی ڈیزائنرمحمود بھٹی کی پیرس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے معروف فیشن ڈیزائنر کو پاکستان میں فیشن انڈسٹری کے فروغ کے لیے فیشن یونیورسٹی سمیت دیگرمنصوبوں پرکام شروع کرنے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی۔

وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے دورہ فرانس کے دوران معروف سیاسی اورکاروباری شخصیات سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کے دوران محمود بھٹی کوپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پرآمادہ کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد محمود بھٹی نے '' ایکسپریس'' سے فون پربات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف کی فرانس آمد سے دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہونگے جب کہ فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک بھی اس پربے حد خوش ہیں۔ خاص طور پردیارغیر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کواس کا بہت فائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران جونہی وزیراعظم نے اس خواہش کا اظہار کیا ۔

مجھے پاکستان میں فیشن انڈسٹری کے فروغ کے لیے کام کرتے ہوئے فیشن کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کو بہترمواقع فراہم کرنے کے لیے فیشن یونیورسٹی بنانی چاہیے جس کے لیے انھوں نے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

میں لاہور میں ایک میڈیکل کالج اورفیشن اسکول اوریونیورسٹی بنانے جارہا ہوں۔ انھوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف کے دورہ فرانس کواس اعتبارسے کامیاب قراردیا ہے کہ گزشتہ دنوں فرانس میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کے بعد پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگ خاصے خوفزدہ تھے لیکن وزیراعظم کی فرانس آمد سے اب معاملات میں سدھارآئے گا اورتعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں