چھٹی پر بیرون ملک جانیوالے افسر کو ماہانہ 66 ہزار ادائیگی

راشد منصور کو مونیٹائزیشن الائونس کے تحت پونے دو سال میں 13 لاکھ 85 ہزاردیے گئے


ملک سعید اعوان November 21, 2015
راشد منصور کو مونیٹائزیشن الائونس کے تحت پونے دو سال میں 13 لاکھ 85 ہزاردیے گئے فوٹو: فائل

NEWPORT: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی نااہلی کے باعث بیرون ملک چھٹی پر جانیوالے ایک گریڈ 20 کے افسر کو مسلسل پونے دو سال تک مونیٹائزیشن الائونس کے تحت ماہانہ تقریباً 70 ہزار روپے کی ادائیگی کیے جانے کا انکشاف ہو اہے جس سے ادارے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

ایکسپریس کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20کے افسر راشد منصور کو مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت پونے دو سال تک ادائیگی کی گئی، انھیں یکم جون 2012ء سے 28فروری 2014ء تک ماہانہ 65 ہزار 960 روپے مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت دیئے گئے، اس عرصہ میں مذکورہ افسر ایکس پاکستان چھٹی پر تھے جو کہ بیرون ملک جانے کے لیے دی جا تی ہے۔ اس افسر کو پونے دو سال میں 13 لاکھ 85 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں