اوڑھے رنگ تمازت دھوپ۔۔۔۔۔ایک اوڑھنی کتنے روپ

چادروں کا استعمال گوکہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور کسی موسم کا محتاج نہیں


Musa Raza November 15, 2015
چادروں کا استعمال گوکہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور کسی موسم کا محتاج نہیں:ماڈل: ردا / فوٹو : ایکسپریس

موسموں کی تبدیلی کے ساتھ ہی ہمارا لباس بھی اپنے رنگ بدلتا ہے۔

موسم سرما خوش لباس لوگوں کو بہت زیادہ بھاتا ہے، کیوں کہ اس میں اچھے پہناووں کے شوق بہ طریق احسن پورے کیے جا سکتے ہیں، خنک ہوائیں چلتے ہی آٹھ، نو ماہ سے صندوقوں میں بند گرم اور اونی ملبوسات نکال لیے جاتے ہیں۔



یوں تو بزرگ، مرد، نوجوان لڑکے ہائی نیک، مفلر، جیکٹس اور جرسیوں کا استعمال کرتے ہیں یا پھر سوئیٹرز زیب تن کرتے ہیں، مگر خواتین کی ایک بڑی تعداد سوئیٹرز کے بجائے گرم اونی، سوتی، لین فلالین کی چادر، اسکارف اور شالیں زیادہ رغبت سے استعمال کرتی نظر آتی ہے۔

چادروں کا استعمال گوکہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور کسی موسم کا محتاج نہیں لیکن جوں ہی موسم انگڑائی لے کر سرد ہوتا ہے، تو عام چادروں کی جگہ بھی گرم چادریں استعمال میں آجاتی ہیں تاکہ ثقافتی روایت نبھانے کے ساتھ موسمی اثرات سے بھی بچاؤ ممکن ہو سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |