ایسا نیپالی مسیحا جس نے ایک لاکھ افراد کی بینائی بحال کی ہے

ڈاکٹر روئیت نے بد سے بدتر موتیا دور کرنے کے لیے ایک سادہ سی مائیکرو سرجری تکنیک ایجاد کی ہے


Khusosi Report November 10, 2015
نیپالی داکٹر آپریشن کے صرف 25 ڈالر لیتا ہے۔ فوٹو : فائل

ایک نیپالی ماہر چشم ڈاکٹر ساندوک روئیت بالکل معجزے کی طرح آپریشن کرتا ہے اور 5 منٹ میں بینائی بحال کردیتا ہے۔

اب تک وہ ایک لاکھ نابیناؤں کو دیکھنے کے قابل بناچکا ہے اپنے مخصوص نیپالی طریقے سے جو اس کا خود کا ایجاد کردہ ہے۔ وہ ایک دن موتیا کا آپریشن کرتا ہے اور اگلے دن جب وہ بلا کر مریضوں کی آنکھوں کی پٹیاں کھولتا ہے تو وہ دیکھنے لگتے ہیں۔ وہ اس آپریشن کے صرف 25 ڈالر لیتا ہے۔

اگر آپ خدا نہ کرے کسی غریب ملک میں نابینا ہوجائیں تو آپ کی زندگی عمر بھر کے لیے اندھیری ہوجاتی ہے مگر ڈاکٹر روئیت نے بد سے بدتر موتیا (کیٹاریکٹ) دور کرنے کے لیے ایک سادہ سی مائیکرو سرجری تکنیک ایجاد کی ہے۔ اس کا یہ ''نیپالی طریقہ'' اب امریکا کے میڈیکل اسکولوں میں پڑھایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔