نذرِ اقبال

اک مسیحا، ایک رہبرِ شاعر شعلہ نفس، جس کا ہر اک شعر دلکش جاں فزا جادو اثر۔


اے حکیم الامت، اے دانائے راز، ہر عقیدت مند کو ہے تیری دانائی پہ ناز فوٹو:فائل

تیرا حُسن شاعری درس شعور و آگہی
روز و شب کی گردشوں میں عزمِ نو کی روشنی
ہر کسی کے آگے جھکنا موت ہے انسان کی
سربلندی کے لئے لازم ہے احساسِ خودی

تھا ترے قلب و نظر میں موجزن عشق رسول صلی اللہ علیہ وآل وسلم
ہر طلب ہر آرزو جس کے سوا کارِ فضول
دین و دنیا کی بصیرت تیرا نصب العین تھا
قوم کے ہر فرد نے جس کو کیا دل سے قبول

سوز تھا تیرا سخن اور روح پرور تھا پیام
محرمِ مہر و وفا دل اور گہری تھی نظر
اک مسیحا، ایک رہبرِ شاعر شعلہ نفس
جس کا ہر اک شعر دلکش جاں فزا جادو اثر

ہے یہ تیرے دلنشیں افکار کا کیسا کمال
ریگزاروں میں جلے ہیں لالہ و گل کے دیے
شاعری ہے یا ترے جذبِ دروں کا معجزہ
جس نے آزادی کے تازہ ولولے پیدا کئے

کالے بادل ظلم کے چھائے ہوئے تھے قوم پر
ان اندھیروں میں جلائے اپنے جذبوں کے چراغ
روشنی سے ان چراغوں کی ملے وہ راستے
جن پہ چل کر ہم نے پایا اپنی منزل کا سراغ

اے حکیم الامت، اے دانائے راز
ہر عقیدت مند کو ہے تیری دانائی پہ ناز
خدمتِ اقدس میں یہ نذرانہِ شعر و سخن
پیش کرنے آئی ہے سیما ؔ بصدِ عجز و نیاز

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |