اقتصادی راہداری کیخلاف منصوبہ ناکام بالاکوٹ سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک پکڑا گیا

کالعدم تنظیموں کے متعدد دہشت گردوں سے 30 کلو بارودی مواد، فوجی وردیاں،خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، جہادی لٹریچر برآمد


مختار اعوان October 19, 2015
بارودی مواد انتہائی خطرناک، پورا مانسہرہ تباہ کیا جا سکتا تھا، ڈی پی او، راولپنڈی میں کرشنگ مواد کی نقل و حمل پر پابندی کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

لاہور: مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کے دوران اقتصادی راہداری اور محرم کے جلوسوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام بناکرکالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک پکڑلیا جس کے قبضے سے 30 کلو انتہائی خطرناک بارود برآمد ہوا۔

ڈی پی او مانسہرہ نجیب الرحمن نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بالاکوٹ کے علاقے بانڈہ میں کی جانیوالی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیموں کے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرکے 30 کلو بارودی مواد، پاک فوج کی وردیاں، خودکش جیکٹیں بنانے کا سامان اور جہادی لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔ پکڑا جانیوالا مواد انتہائی خطرناک ہے جس سے پورا مانسہرہ تباہ کیا جاسکتا تھا۔

ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف شاہراہ ریشم پر حساس مقامات اور محرم کے جلوس تھے۔ مانسہرہ اکنامک کوریڈور کا حب ہے، بیرونی طاقتیں خصوصاً ''را'' اس علاقے میں بدامنی پھیلاکر اقتصادی راہداری کے منصوبے کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |