بھارتی فلم رائٹر شگفتہ رفیق ہدایتکارہ بھی بن گئیں

بطور ہدایتکارہ پہلی فلم ’’دشمن‘‘ میں ہمایوں سعید اوربھارتی اداکار شاد رندھاوامرکزی نبھائیں گے


Showbiz Reporter October 09, 2015
بطور ہدایتکارہ پہلی فلم ’’دشمن‘‘ میں ہمایوں سعید اوربھارتی اداکار شاد رندھاوامرکزی نبھائیں گے فوٹو: فائل

بھارتی فلم رائٹر شگفتہ رفیق اب ہدایتکاری کے فرائض بھی سر انجام دیں گی، ان کی پہلی فلم بطور ہدایتکار ''دشمن'' میں معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید اور بھارتی اداکار شاد رندھاوا مرکزی کردار ادا کریں گے۔

اس بات کا اعلان انھوں نے اپنی سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر کیا۔ گذشتہ دنوں شگفتہ رفیق اور مہیش بھٹ اداکار ہمایوں سعید کی دعوت پران کی فلم 'جوانی پھر نہیں آنی' کے پریمئیر پر پاکستان تشریف لائے تھے۔ قیام کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پاکستانی پروڈکشن ہاؤس کی مدد سے مشترکہ طور پر دونوں ملکوں میں فلم بنانا چاہتے ہیں، جو فنکاروں، تکنیکی، موسیقی اور دیگر شعبوں کے لحاظ سے ایک مشترکہ پروڈکشن ہو گی۔

اس دورے میں ان کے ہمراہ بھارتی اسکرین رائٹر شگفتہ رفیق اور پنجابی فلم پروڈیوسر ونے بھاردواج بھی موجود تھے۔بھارتی فلمیں ''وہ لمحہ''،''آوارہ پن''، ''راز''،''مسٹر ایکس''،''مرڈر2 '' و دیگر بے شمار فلموں کی کہانیاں شگفتہ رفیق کے قلم کی تخلیق کردہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں