نیویارک میں پاک بھارت بیک چینل مذاکرات کی کوشش کا انکشاف

بھارت قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات پر بضد،پاکستان وزیر خارجہ کی ملاقات چاہتا تھا، ذرائع


Kamran Yousuf October 06, 2015
بھارت قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات پر بضد،پاکستان وزیر خارجہ کی ملاقات چاہتا تھا، ذرائع فوٹو: فائل

پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل مذاکرات کی کوششیں ناکام ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان اور بھارت یہ امید کر رہے تھے کہ اگر وزیر اعظم نواز شریف اور نریندرا مودی نیویارک میں گزشتہ ہفتے ایک دوسرے کے قریب ہونے کی کوششیں کرتے رہے تو دونوں ملکوں کے سرد تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پتہ چلا ہے کہ دونوں ملک خفیہ طور پر جنرل اسمبلی کے70ویں اجلاس کے علاوہ دو طرفہ بات چیت کیلیے موقع تلاش کرتے رہے تھے۔ایک سینئر پاکستانی عہدیدار نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ بھارت نے دونوں ملکوں کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کی سطح پر نیویارک میں مذاکرات کی تجویز دی تھی تاہم اس کا ایجنڈا صرف دہشت گردی سے متعلقہ معاملات رکھنے پر اصرار کیا گیا تھا۔

پاکستان نے اس طرح کے مشروط مذاکرات سے4 ہفتے پہلے ہی انکار کیا تھا جب نئی دہلی میں ہونیوالے سکیورٹی ایڈوائزر سطح کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور یہ تجویز دی تھی کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ تمام حل طلب معاملات پر بات کریں۔یہ مذاکرات نیوٹرل مقام پرہوسکتے تھے تاہم اس حوالے سے بھی ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا تھا،مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی بھارتی نیوز چینل سی این این،آئی بی این کو انٹرویو میںبیک چینل کوششوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیو یارک میں پاکستانی اور بھارتی کیمپوں میں کچھ سفارتکاری ہوئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر صرف دہشت گردی پر بات کرنے کا خواہشمند تھا تاہم پاکستان کو یہ تجویز منظور نہ تھی۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پیر کو کہا کہ موجودہ حالات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد ممکن نہیں،ہمیں کرکٹ اور دیگر حوالوں سے معاملات کو بہتر بنانا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |