میڈیا پرپروپیگنڈازائل کرنے کیلیے حکومت کااسٹرٹیجک پلان تشکیل

ہروزارت ترجمان رکھے جوہفتہ وارمیڈیابریفنگ دے، منفی خبرپرفوری ردعمل دے


شبیر حسین October 02, 2015
ہروزارت ترجمان رکھے جوہفتہ وارمیڈیابریفنگ دے،منفی خبرپرفوری ردعمل دے فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا پر حکومت مخالف منفی پروپیگنڈے کے اثرکوزائل کرنے اورحکومتی کارکردگی کوموثراور مثبت انداز میں پیش کرنے کیلیے جامع میڈیااسٹرٹیجک پلان تشکیل دیدیاہے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویزکے مطابق اس ضمن میں گزشتہ روز وزارت اطلاعات و نشریات نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں،گورنمنٹ آرگنائزیشزاور ریگولیٹری اتھارٹیزکے سیکریٹریز کو باضابطہ مراسلہ جاری کیاہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہرمنسٹری وزارت خارجہ کی طرز پر اپناترجمان مقررکرے۔ جس کا عہدہ ایڈیشنل سیکریٹری کے برابر ہو جومیڈیاکووزارت کی کارکردگی پرہفتہ واربریفنگ دیگا.

ترجمان کی ذمے داری ہوگی کہ وہ اپنی وزارت کے مثبت کاموں کو زیادہ سے زیادہ میڈیا میں اجاگرکرے،نیزاس کے علاوہ سوشل میڈیاکوبھی بھرپور استعمال میں لاتے ہوئے مثبت رپورٹس اوراسٹوریزکوفیس بک، ٹویٹر اور دیگرسوشل میڈیا ویب سائٹس پراپ لوڈ کیا جائے۔

مراسلہ میںمزیدکہاگیاہے کہ کسی بھی میڈیا چینل یا اخبار میں کسی بھی وزارت سے متعلق کوئی بھی منفی خبر نشریا شائع ہوجائے تو فوری طور پراس پراپنا رد عمل ظاہرکریں تاکہ وزارت کامثبت موقف عوام کے سامنے آجائے۔ مراسلہ میں اس سلسلے میں تیاریوں سے متعلق رپورٹ5 اکتوبر تک وزیر اعظم آفس ارسال کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں