14 واں لکس اسٹائل ایوارڈ شوبز ستاروں نے چار چاند لگادیے

فلم نامعلوم افراد نے بیک وقت بہترین فلم، بہترین اداکار اور بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ لے کر میلہ لوٹ لیا۔


Showbiz Reporter October 02, 2015
لکس گذشتہ چودہ برسوں سے ملکی فلمی اور فیشن انڈسٹری کو سپورٹ کررہا ہے۔ فوٹو : فائل

14 واں لکس اسٹائل ایوارڈز 2015 کی رنگا رنگ تقریب گذشتہ شب کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہوئی جہاں شوبز نس کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے تقریب میں چار چاند لگادیے، ریڈ کارپٹ پر فلم ، میوزک، فیشن اور ڈرامہ انڈسٹری کے ستاروں کی کہکشاں سج گئی۔

اداکارہ میرا ، ریشم، سید نور ودیگر اداکار ایوارڈز میں شرکت کرنے کے لیے خصوصی طور پر لاہور سے کراچی آئے۔ایوارڈ شو میں میزبانی کے فرائض اداکارہ مائرہ خان اور اداکار فواد خان نے انجام دی جبہ واسع چوہدری اور یاسر حسین نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ سید نور کو مین آف لالی ووڈ کے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ جاوید شیخ کو فلم''نا معلوم افراد '' کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔ فلم نامعلوم افراد نے بیک وقت بہترین فلم، بہترین اداکار اور بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ لے کر میلہ لوٹ لیا۔

بہترین ڈرامہ، بہترین ڈرامہ ہدایت کار اور بہترین رائٹر ، بہترین اداکارو اداکارہ ایوارڈ کے ایوارڈز ڈرامہ ''پیارے افضل'' نے اپنے نام کرلیے۔اداکارہ عائشہ عمر، معمر رانا اور ریشم کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کو یادگار بنادیا جب کہ عروہ حسین پرفارمنس کے دوران دو بار پھسل گئیں۔

راحت فتح علی خان کی موسیقی پرفارمنس پر لکس لیڈیز میرا، نور، ریشم و دیگر نے پرفارم کیا ہے۔ ریڈکارپٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فلمی ستاروں نے کراچی میں امن کے قیام پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جس کے باعث کراچی میں اہم ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام ممکن ہو سکا۔ان کا کہنا تھا لکس اسٹائل ایوارڈز کو فیشن اور شوبز انڈسٹری میں سند کا درجہ حاصل ہے۔

لکس گذشتہ چودہ برسوں سے ملکی فلمی اور فیشن انڈسٹری کو سپورٹ کررہا ہے، ملک میں فلمی صنعت کا احیاء تیزی سے ہورہا ہے جس نے سینما گھروں سے غیر ملکی فلموں کا اثر کم کیا ہے اور ایک وقت آئے گا جب پاکستانی سینما گھروں پر پاکستانی فلموں کا راج ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں