پاکستانی فلمیں جلد بھارت میں ریلیز ہوں گی مہیش بھٹ

پاکستانی فلموں کوبھارت میں ریلیز کرنے سے روکا جارہا ہے لیکن جلد ہی یہ کوششیں ناکام ہو جائیں گی،بالی ووڈ ہدایتکار


Showbiz Reporter September 19, 2015
پاکستانی فلموں کوبھارت میں ریلیز کرنے سے روکا جارہا ہے لیکن جلد ہی یہ کوششیں ناکام ہو جائیں گی،بالی ووڈ ہدایتکار فوٹو:فائل

بالی ووڈ ہدایتکار مہیش بھٹ، رائٹر شگفتہ رفیقی اور بھارتی پنجابی فلموں کے پروڈیوسر وینے بھردواج واہگہ بارڈر کے راستے نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔

لاہور پہنچنے پرمہیش بھٹ ، شگفتہ رفیقی اوروینے بھردواج نے مقامی ہوٹل میں گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ اس وقت پاکستانی فلموں کوبھارت میں ریلیز کرنے سے روکا جارہا ہے لیکن جلد ہی یہ کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔ پاکستانی فلمیں دن بدن بہترہو رہی ہیں۔ پاکستانی فلمسازسہیل خان کے ساتھ میرے کوئی اختلافات نہیں۔ دو بھائیوں کے درمیان بھی جھگڑا ہوجاتا ہے اورپھرآرام سے غلط فہمیوں کو دورکیا جاتا ہے۔

اس لیے سہیل خان میرے آج بھی بھائی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سے میرا اٹوٹ رشتہ ہے، میں جب بھی پاکستان آتا ہوں تویہاں پرمجھے بہترین رسپانس ملتا ہے۔ لوگوں کی چاہت اورمحبت انمول ہے۔ دوسری جانب وینے بھردواج کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ مشترکہ پنجابی فلم ''دشمن '' بنانے جارہا ہوں جس میں پاکستان اورہندوستان کے فنکارکام کرینگے۔

ہم پاکستان کے کچھ ٹی وی اداکاروں کو اہم کرداروں میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ پنجابی فلم کی وجہ سے گھبرارہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس فلم کی ڈائریکٹر شگفتہ رفیقی ہونگی۔ اس موقع پرششگفتہ رفیقی نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات کومضبوط اورمستحکم کرنے کے لیے اس طرح کی کاوشیں اہم کردار ادا کرینگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں