کنگنا اور عمران کی فلم ’’کٹی بٹی‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت

لوگوں کے چہروں پرمسکراہٹ لانے کیلیے تفریح سے بھرپور فلمیں امپورٹ کرتے ہیں، شیخ عابد


Showbiz Reporter September 18, 2015
لوگوں کے چہروں پرمسکراہٹ لانے کیلیے تفریح سے بھرپور فلمیں امپورٹ کرتے ہیں، شیخ عابد۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور عمران خان کی نئی رومانوی فلم ''کٹی بٹی'' کوپاکستانی سینما گھروں میں نمائش کی اجازت مل گئی۔

مرکز فلم سنسربورڈ نے فلم کو عام نمائش کا سرٹیفیکٹ جاری کردیا۔ فلم کے ڈائریکٹر اور رائٹر نکھل ایڈوانی ہیں۔ فلم کوپاکستان میں امپورٹ کرنے والے ادارے آئی ایم جی سی کے ایگزیکٹوڈائریکٹرشیخ عابد رشید نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ ہمارے ادارے کی ہمیشہ ہی یہ ترجیح رہی ہے کہ ہم فلم بینوں کو تفریح کے بہترین مواقع فراہم کریں۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کے جدید سینما گھروں میں جب ایک شخص اپنی فیملی کے ہمراہ فلم دیکھنے آتا ہے تووہ کچھ دیرکے لیے اپنے تمام مسائل بھلا دیتا ہے۔ یہی ہمارے ادارے کا مشن ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ فلم بھی سینما گھروں کی رونقیں بحال رکھنے میں اہم کردار ادا کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں