الطاف حسین کی جدو جہد ملکی بقا کے لیے ہےنوید شمسی

ملک نازک دور سے گزر رہا ہے،ذمے داران کے اجلاس سے ذوالفقار خانزادہ کا بھی خطاب


Press Release October 19, 2012
ملک نازک دور سے گزر رہا ہے،ذمے داران کے اجلاس سے ذوالفقار خانزادہ کا بھی خطاب

قائد تحریک الطاف حسین ملکی بقاء و سلامتی کیلیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی نے زونل آفس پر سیکٹرز و یونٹس کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ قائد تحریک نے ہمیشہ عوام کو سچائی اور حقیقت سے آگاہ کیا، ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی نازک ہے، لوگوں میں احساس محرومی اور عدم تحفظ بڑھ رہا ہے اور دہشت گرد امن غارت کرنے کی سازشوں پر عمل پیرا ہیں۔

ان حالات میں ارباب اختیار اور عوام کو قائد تحریک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ جوائنٹ زونل انچارج ذوالفقار علی خانزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ الطاف حسین کے پیرو کار ہونے کے ناطے ہم تمام کارکنان پر اہم ذمے داریاں عائد ہو تی ہیں جنہیں پورا کرکے ہی ملک و قوم کو تباہی سے بچاسکتے ہیں۔ اجلاس سے رکن زونل کمیٹی راشد ممتاز نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں