حاجیوں کے لئے ٹیکس کی چھوٹ ختم ٹکٹ 5ہزار روپے مہنگا ہوگیا

حکومت کی جانب سے حاجیوں پر ٹیکس لگانے کا مقصد ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہے


Jahangir Minhas August 18, 2015
سرکاری اور نجی ایئرلائنز نے 5 ہزار روپے فی عازم حج کے حساب سے ٹیکس وصولی شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی حکومت نے حاجیوں کو دی جانے والی ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی ہے جس کے بعد حجاز مقدس کے لئے ہوائی جہازوں کا ٹکٹ 5 ہزار روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

حاجیوں کے سفری اخراجات میں کمی کے لئے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے دور حکومت میں ایس آر او جاری کیا گیا تھا جس کے تحت عازمین حج کو فضائی سفر پر ٹیکس کی مد میں چھوٹ دی گئی تھی لیکن موجودہ حکومت نے ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لئے حاجیوں پر ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے ایس آر او490(1) جاری کیا ہے، جس کے تحت اس چھوٹ ختم کرتے ہوئے فی حاجی 5 ہزار روپے ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے حاجیوں سے ٹیکس وصولی کے لیے فیلڈ فارمیشنز اور تمام ایئرلائنزکو ہدایات بھی جاری کردی ہیں، جس کے بعد سرکاری اور نجی ایئرلائنز نے 5 ہزار روپے فی عازم حج کے حساب سے ٹیکس وصولی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔