ٹیکس نہ دینے والے الیکٹرونکس ڈیلرز کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ

بیشترٹیکس نیٹ سے باہر ہیں،نوٹس کے باوجودٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے


نوید معراج August 15, 2015
بیشترٹیکس نیٹ سے باہر ہیں،نوٹس کے باوجودٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے۔ فوٹو: فائل

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈریونیونے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائیاں تیزکرتے ہوئے ٹیکس نہ دینے والے الیکٹرونکس ڈیلرز کیخلاف بھی مربوط مہم شروع کی ہے۔

انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ اطلاع ملی ہے کہ الیکٹرونکس ڈیلرز کی ایک بڑی تعدادٹیکس چوری میں ملوث ہے، یہ لوگ الیکٹرونکس سامان کے بڑے اسٹوروں کے مالک ہونے کے باوجودسامان کے حساب کتاب میں ہیرا پھیری اور غلط ٹیکس گوشوارے جمع کراکے ٹیکس سے بچ جاتے ہیں۔الیکٹرونکس ڈیلرزکی آمدنی کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ٹیکس گوشواروں میں بیان کی گئی آمدنی اور منافع حقیقی فروخت سے مطابقت نہیںرکھتی، یہ ڈیلر ٹیکس سے بچنے کیلیے غلط سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سمیت مختلف طریقے استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ الیکٹرونکس سامان کے بیشتر ڈیلر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں اور ایف بی آر کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کے باوجود ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں