تاجروں کا18اگست کوایف بی آرریجنل دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

21اگست کوایف بی آراسلام آبادکا گھیراؤ کیاجائیگا،آل پاکستان انجمن تاجران


Commerce Reporter August 11, 2015
25اگست کو ایک دن کے لیے بینکوں سے لین دین بھی بند کیاجائے گا، اجلاس میں فیصلہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: آل پاکستان انجمن تاجران کے عہدیداروں نے 18اگست کو ملک بھر میں ایف بی آر کے ریجنل دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان کردیا۔

لاہور میں ہونے والے ملک گیرمشاورتی اجلاس میں مرکزی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 21 اگست کو ایف بی آر کے مرکزی دفتر اسلام آبادکا گھیراؤ کیا جائیگا جبکہ 25اگست کو ایک دن کے لیے بینکوں سے لین دین بھی بند کیاجائے گا۔

اجلاس میں انجمن تاجران کے مرکزی عہدیداروں چیئرمین خواجہ شفیق، مرکزی صدر اجمل بلوچ، مرکزی سیکریٹری جنرل نعیم میر، انجمن تاجران سندھ کے صدر عبدالقیوم قریشی، انجمن تاجران پنجاب کے صدر چوہدری محبوب علی سرکی، قومی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر شیخ مشتاق احمد، سندھ تاجر اتحاد کراچی کے صدر جمیل پراچہ، کے پی کے سے مہر الٰہی، ملک افضل، انجمن تاجران شیخوپورہ کے صدر امجد نذیربٹ، انجمن تاجران گوجرانوالہ کے صدر رؤف احمد مغل، ملتان کے صدر ظفر احمد صدیقی ، عنصر ظہور بٹ، خواجہ عامر، شہزادہ سلیم خان، میاں خلیل عبیر ، ملک فاروق حفیظ، رضوان بٹ، شیخ عرفان اقبال ، علی نصرت بٹ، بابر اسماعیل بٹ سمیت ملک بھرسے تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔

جنرل سیکریٹری نعیم میر سمیت دیگر تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت معاملات کوسنجیدگی سے حل نہیں کرنا چاہتی، ملک کی ریڑھ ہڈی تاجروں کو ایف بی آر ضربیں لگارہا ہے لیکن تاجرمزید اپنا استحصال نہیںہونے دیں گے۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب تک مکمل طورپر ٹیکس واپس نہ لیا گیا مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھیں گے، حکومت کو مضبوط کرنے والے تاجر اپنے دفاع کے لیے نکل کھڑے ہوئے ہیں، حکومت کے اس اقدام سے چھوٹے تاجروں کی کمر ٹوٹ گئی ہے، ملک بھر میں دکانوںپر کام کرنے والے مزدور بے روزگار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

حکومت اپنی پالیسیاں ملکی حالات دیکھ کر بنانے کے بجائے غیر ملکی اداروں کے ایجنڈوں پر بنارہی ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھاکہ تاجر اپنے مشترکہ مفادکے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اب جنگل کا قانون نہیں چلے گا نہ ہی کوئی جگا ٹیکس دیا جائے گا، اگر حکومت نے تاجروں کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں تو پہلے ٹیکس واپس لے ورنہ تاجروں کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں لیکن حکومت کے پاس پھر کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ نعیم میر نے کہاکہ کامیاب ہڑتال کے بعد تاجروں نے حکمت عملی طے کرلی ہے اب زور، بدمعاشی نہیں چلے گی، چھوٹے تاجروں کو پسنے نہیں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |