’’ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو‘‘ ڈاکٹر سہیل ہاشمی میزبانی کے فرائض ادا کریں گے

’ایجوکیشن اینڈ کیرئیرایکسپو‘ 29 جولائی کولاہورکے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگی اور30جولائی تک جاری رہے گی


Showbiz Reporter July 27, 2015
ایکسپریس میڈیا گروپ نے تقریبات کا انعقاد کرکے بڑا ادارہ ہونے کا ثبوت دیا ،ڈاکٹر سہیل ہاشمی۔ فوٹو: فائل

''ایکسپریس میڈیا گروپ'' کے زیراہتمام زندہ دل لوگوں کے شہرلاہورمیں شروع ہونے والی دو روزہ 'ایجوکیشن اینڈ کیرئیرایکسپو' کے دوران رنگارنگ تفریحی پروگراموں کی میزبانی کے فرائض بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپیئر اور تعلیمی اداروں کی تقریبات میں خاص مہارت رکھنے والے ڈاکٹر سہیل ہاشمی انجام دینگے جب کہ ان کی معاونت فریال عمران کرینگی۔

ڈاکٹرسہیل ہاشمی نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ اس وقت نوجوانوں کو درست رہنمائی کی اشد ضرورت ہے اور انھیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیے جائیں۔ ایکسپریس میڈیا گروپ نے یہ شاندارفریضہ انجام دیا ہے اورمسلسل نوجوانوں کے لیے تقریبات کا انعقاد کرکے اپنے بڑا ادارہ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ایکسپو سینٹر لاہورمیں ہونیوالے 'ایکسپریس فیملی فیسٹیول'میں بھی میزبانی کے فرائض انجام دے چکا ہوں ۔ اس مرتبہ بھی چاروں صوبوں سے آنیوالے طلباء اورطالبات کے ساتھ بہتر پروگرام پیش کیے جائینگے۔ اس سلسلہ میں، میں نے باقاعدہ کچھ خصوصی آئٹمز بھی تیار کیے ہیں جوشرکاء کی دلچسپی کا باعث بنیں گے۔

انھوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں اپنی تمام ترصلاحیتوں کے ساتھ اس بار بھی تمام پروگراموںکو ایکسپو میں آنے والوں کے لیے دلچسپ بناؤں۔ میں اس سلسلہ میں ایکسپریس میڈیا گروپ کا شکرگزارہوں کہ انھوں نے مجھے ایک ایسے پروگرام میں میزبانی کا موقع فراہم کیا ہے جس کی مقصد تعلیم کے ساتھ ساتھ لوگوںکوانٹرٹین کرنا ہے۔ دوسری جانب معاون میزبان فریال عمران کا کہنا تھا کہ 'ایکسپریس میڈیا گروپ' میرا پسندیدہ ادارہ ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ اس پروگرام کوکامیاب بناؤں۔

واضح رہے کہ 'ایجوکیشن اینڈ کیرئیرایکسپو' 29 جولائی کولاہورکے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگی اور30جولائی تک جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں