الطاف حسین صلح صفائی کی پالیسی پر عمل کریں شیخ رشید کا مشورہ

اس وقت ایم کیوایم کو مفاہمتی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعے معاملات کوبہتربنانے کی ضرورت ہے ۔


Umair Ali Anjum July 18, 2015
اس وقت ایم کیوایم کو مفاہمتی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعے معاملات کوبہتربنانے کی ضرورت ہے ۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کومشورہ دیاہے کہ مزیدتلخیوں کو بڑھانے سے بہترہے کہ صلح صفائی کی پالیسی پرعمل کریں ۔

ایم کیوایم پاکستان کی اہم سیاسی جماعت ہے جس کی سینیٹ ،قومی اورصوبائی اسمبلی میں بڑی تعدادمیں نمائندگی ہے،اس وقت ایم کیوایم کو دیگرسیاسی جماعتوں کی طرح مفاہمتی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعے معاملات کوبہتربنانے کی ضرورت ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں