اسٹیج ڈرامے صرف تہواروں تک محدود نہیں ہونے چاہئیںنعیمہ گرج

کراچی میں اب اسٹیج ڈرامے عید اور بقر عید تک محدود ہوگئے، نعیمہ گرج


Cultural Reporter July 18, 2015
کراچی میں اب اسٹیج ڈرامے عید اور بقر عید تک محدود ہوگئے، نعیمہ گرج ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ نعیمہ گرج نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹیج ڈرامے صرف تہواروں تک محدود نہیں ہونے چاہئیں، ڈراموں کے معیار پر توجہ دی جائے تو کراچی کے عوام ڈرامہ دیکھنے ضرور آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ''ایکسپریس '' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نعیمہ گرج کا کہنا تھا کہ چند سال قبل کراچی میں سب سے زیادہ تھیٹر ہوتا رہا ہے لیکن غیر معیاری ڈراموں کی وجہ سے اس کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی جس کا نتیجہ ہے کہ آج کراچی میں عوامی کمرشل ڈرامے نہیں ہورہے ،کراچی میں اب اسٹیج ڈرامے عید اور بقر عید تک محدود ہوگئے۔

انھوں نے کہاجس طرح ماضی میں کراچی میں تھیٹر بے حد مقبول تھا وہی دور واپس آنا چاہیے،اس کے لیے سب سے ضروری کہ اسٹیج ڈراموں کے معیار پر توجہ دی جائے اگر اچھے اور معیاری ڈرامے ہوں گے تو لوگ ڈرامہ دیکھنے ضرور آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔