رنگ اور نور کی برسات کہے عید مبارک

سہیلیوں کے ساتھ عیدکا دن گزارنے کا اپنا الگ لطف ہوتا ہے جسے کوئی کھونا نہیں چاہتا


عیدکی آمد سے قبل ہی عیدکے دن کی مصروفیات کیلئے خاص اہتمام کیا جاتا ہے ماڈل: علینا، زویا اورحنا / فوٹو: محمود قریشی

PESHAWAR: عیدالفطرکادن مسلمانوں کے لئے اللہ کا انعام ہے۔ ماہ رمضان میں بھوک پیاس کا احساس دلانے کے بعد اللہ رب العزت ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ہم نہ صرف خود خوشی منائیں بلکہ اُن کو خاص طور پر خوشیوں میں شامل کریں جو کسی محرومی کا شکار ہیں۔



عید کے موقع پرہرچہرہ مسکراتا دکھائی دیتا ہے۔ ایک دوسرے کوگلے لگانا، رنجشیں بھلا دینا، سویاں، مٹھائی اورمزے مزے کے پکوانوں سے مہمانوں کی تواضع کرنا اس دن کی امتیازی خصوصیات ہیں۔



خواتین اس روز بننے سنورنے کا خاص اہتمام کرتی ہیں۔ سہیلیوں کے ساتھ عیدکا دن گزارنے کا اپنا الگ لطف ہوتا ہے جسے کوئی کھونا نہیں چاہتا۔ زرق برق ملبوسات، چوڑیاں، ہاتھوں پرمہندی، ہیئرسٹائل ، جوتے اورجیولری کے علاوہ باتوں کا نہ رُکنے والا سلسلہ عیدکے دن کا مزہ دوبالا کردیتا ہے۔



یہی وجہ ہے کہ عیدکی آمد سے قبل ہی عیدکے دن کی مصروفیات کیلئے خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس موقع پرعید ملنے کے ساتھ ایک دوسرے کوتحائف بھی دیئے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |