رواں سال کی آخری ششماہی میں ریلیز ہونے والی قابل ذکر بالی ووڈ فلمیں

فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی میگا ہٹ جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول ایک بار پھر یکجا ہو رہے ہیں


Cultural Reporter July 07, 2015
سیف علی خان اور کترینہ کیف اسٹارر ’فینٹم‘ بیسٹ سیلر رائٹر حسین زیدی کے ناول ممبئی ایونجرز پر بنائی گئی ہے۔:فوٹو : فائل

لاہور: سال رواں کے ابتدائی چھ مہینوں میں بولی وڈ کی کوئی فلم بھی باکس آفس پرنہ تو کوئی کمال دکھا سکی اور نہ ہی بزنس کے حوالے سے کوئی ریکارڈ بنا سکی ،لیکن سال کے دوسرے حصے میں اسٹارز کے ساتھ سجی کچھ ایسی فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں۔ جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کی باکس آفس پر کچھ نہ کچھ کرنے میں کامیاب رہیں گئیں ۔

بجرنگی بھائی جان:سلمان خان،کرینہ کپور اور نوازالدین صدیقی کی اسٹارکاسٹ پر مشتمل 'بجرنگی بھائی جان' سال کی وہ فلم ہے جس کی ریلیز کا بے چینی سے انتظارکیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر کبیر خان کی 'بجرنگی بھائی جان ' میں سلمان خان اور کرینہ چارسال کے وقفے کے بعد پردہ سکرین شیئر کررہے ہیں ۔ دونوں نے آخری مرتبہ 'باڈی گارڈ' میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ فلم 16جولائی کو ریلیز ہوگی۔

دل والے:فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کی میگا ہٹ جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول ایک بار پھر یکجا ہو رہے ہیں۔ روہت شیٹھی کی ایکشن کامیڈی فلم 'دل والے' میں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ورن دھون اورکیرتی سینن ہیں ۔ یہ فلم کی 18 دسمبرکو نمائش ہوگی۔

برادرز:فلم 'برادرز' ویسے تو ایک بکھرے ہوئے خاندان اور دو بھائیوں کے درمیان جاری جنگ کے گرد گھومتی ہے۔ لیکن، فلم میں مارشل آرٹس اور انڈرگراونڈ اسٹریٹ فائٹ کے مناظر خصوصی دلچسپی پیدا کرتے ہیں۔ کرن ملہوترہ کی ڈائریکٹ کردہ فلم 'برادرز' 2011ء میں آسکر ایوارڈز کی نامزدگی حاصل کرنے والی ہالی وڈ کی فلم 'وارئیر' کا آفیشل ری میک ہے۔ فلم میں مرکزی رول اکشے کمار، سدھارتھ ملہوترہ اور جیکولین فرنینڈس نبھا رہی ہیں یہ فلم 14اگست کو ریلیز ہوگی۔

بہوبلی:فلم 'بہوبلی'دو بھائیوں کے درمیان سلطنت پر قبضے کی کشمش کی کہانی ہے۔ فلم پر 150 کروڑ روپے لاگت آئی ہے اور یہ بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم ہے۔ فلم بیک وقت تیلگو اور تامل زبانوں میں بنائی گئی ہے جسے ہندی میں کرن جوہر پیش کریں گے۔ بہوبلی 10جولائی کوتھیٹرزمیں نمائش کے لئے پیش ہوگی۔

جذبہ:فلم 'جذبہ' سے ایشوریہ رائے کی طویل عرصے بعد بالی وڈ میں واپسی ہورہی ہے۔ 'جذبہ' میں ایشوریہ رائے ایسی وکیل کا رول ادا کر رہی ہیں جو اپنی بیٹی کو اغوا کاروں سے چھڑانے کے لئے جرائم پیشہ لوگوں کے دفاع میں کیس لڑتی ہے۔فلم 9 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔



فینٹم:سیف علی خان اور کترینہ کیف اسٹارر 'فینٹم' بیسٹ سیلر رائٹر حسین زیدی کے ناول ممبئی ایونجرز پر بنائی گئی ہے۔ کبیر خان کی ڈائریکشن میں بننے والی ساجد نڈیاڈوالا کی فلم 'فینٹم' کی کچھ شوٹنگ لبنان میں بھی کی گئی ہے جہاں 400 مقامی افراد نے شوٹنگ میں بطور باغی ملیشیا کے حصہ لیا۔ فلم میں شامی مہاجر کیمپ کی عکس بندی بھی کی گئی ہے۔ 'فینٹم' 28 اگست کو ریلیز ہوگی۔

شاندار:فلم 'شاندار' کو وکاس بہل نے ڈائریکٹ کیا ہے جو اس سے قبل 'کوئین' جیسی نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم بنا چکے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں شاہد کپور اورعالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 4ستمبر کو شائقین کے لئے پیش کی جائے گی۔

کٹی بٹی:فلم 'کٹی بٹی' رومینٹک کامیڈی ہے جس میں دو بالکل مختلف لوگوں کی کہانی ہے جو پانچ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ لیکن، حالات و واقعات کچھ ایسا موڑ لیتے ہیں کہ انہیں ایک دوسرے سے جدا ہونا پڑتا ہے۔ عمران خان اور کنگنا رانوت نے فلم کے ہیرو ہیروئن ہیں۔ 'کٹی بٹی' 18 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہیرو:ویٹرن ایکٹر ادیتا پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی اور سنیل شیٹھی کی بیٹی عطیہ شیٹھی کی ڈبیو فلم 'ہیرو' سال 1983ء میں بنی سبھاش گھئی کی میگا ہٹ فلم 'ہیرو' کا ری میک ہے۔ یہ 25ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

مسان:فلم 'مسان' بنارس کے گھاٹوں کے پس منظر میں بنائی گئی فلم ہے جس میں کئی کہانیاں مختلف زاویوں سے دکھائی گئی ہیں۔ فلم 24جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وزیر:امیتابھ بچن کی نئی فلم 'وزیر' کی نمائش دسمبر میں متوقع ہے۔فلم کرائم ڈرامہ ہے جس میں دو کیریکٹرز یعنی فرحان اختر اور امیتابھ بچن چیس گیم کے دوران کسی ایسے سوال کا جواب ڈھونڈتے ہیں جو کہانی کو ایک نئی سمت دیتا ہے۔

ایم ایس دھونی'دی ان ٹولڈ اسٹوری:بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کیپٹن مہندرسنگھ دھونی کی زندگی کے نشیب وفراز پر بنی بائیو پک 'ایم ایس دھونی۔۔دی ان ٹولڈ اسٹوری' میں سشانت سنگھ راجپوت نظر آئیں گے ایم ایس دھونی کے روپ میں۔ فلم 22 اکتوبر کو تھیڑز میں نمائش کے لئے پیش ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔