غیرمحفوظ پڑوس میں رہنے والے بیماری اورموت سے قریب ترہوتے ہیںتحقیق

اس سلسلے میں محققین نے 18 سے 65 سال تک کے 2981 ڈچ باشندوں کو اسٹڈی کیا


Khusosi Report July 02, 2015
ان کے خلیوں میں ٹیلی مورکی ایوریج لمبائی کم پائی گئی جس کا تعلق عمررسیدگی، بیماری اورموت سے ہے۔فوٹو : فائل

طویل عرصے سے یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ جو لوگ غیر محفوظ محلوں میں رہتے ہیں، ان کی صحت کے خراب ہونے کے امکانات اور موت سے جلد ہمکنار ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، اب سائنسی ریسرچ سے بھی یہ بات ثابت ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں محققین نے 18 سے 65 سال تک کے 2981 ڈچ باشندوں کو اسٹڈی کیا۔ جن لوگوں نے اپنے پاس پڑوس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ان کے خلیوں میں ٹیلی مورکی ایوریج لمبائی کم پائی گئی جس کا تعلق عمررسیدگی، بیماری اورموت سے ہے۔

یونیورسٹی آف پٹسبرگ کے پروفیسر پیجونگ پارک کا کہنا تھا کہ جب ہم بظاہر ایک ہی عمر کے دو افراد دیکھتے ہیںتو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے خراب پڑوس میں رہنے والے کی عمر ایک ہونے کے باوجود درحقیقت "بائلوجی" کے نقطۂ نظر سے دوسرے سے بارہ سال کم ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔