ولی حامد ’’عشق پازیٹو‘‘ میں میرے ہیرو ہیں ان سے شادی نہیں ہوئی نور

شادی کوئی کھیل نہیں ہے پہلے ہی غلطیاں ہوچکیں لہذا اب سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گی، نور


Showbiz Reporter June 30, 2015
شادی کوئی کھیل نہیں ہے پہلے ہی غلطیاں ہوچکیں لہذا اب سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گی، نور۔ فوٹو : فائل

NEW DEHLI: فلم اسٹار نور نے کہا ہے کہ پٹیالہ گھرانہ کے معروف گائیک استاد حامد علی خاں کے صاحبزادے ولی حامد کے ساتھ شادی نہیں ہوئی، وہ میری زیرتکمیل فلم ''عشق پازیٹو '' میں میرے مدمقابل ہیرو کا کردار نبھارہے ہیں۔ اس لیے میری اور ولی حامدعلی کی شادی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ان خیالات کا اظہار نور نے گزشتہ روز ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ شادی کوئی گڈا اورگڑیا کا کھیل نہیں ہے۔ پہلے ہی مجھ سے کچھ غلطیاں ہوچکی ہیں، اس لیے اس بار بہت سوچ سمجھ کرشادی کا فیصلہ کرونگی۔ جہاں تک بات گلوکار ولی حامدعلی خاں سے شادی کی ہے تووہ صرف میرے ساتھی فنکارہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میں ہنس مکھ لڑکی ہوں اورکسی سے ہنس کربھی بات کرلوں توکچھ لوگ اس پرخبریں بنالیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں