گھٹنوں کی سرجری میں فائدہ کم نقصان زیادہ ہے

دواؤں اور ورزش کے مقابلے میں سرجری سے مریضوں کو کم ریلیف پہنچتا ہے،تحقیق


Khusosi Report June 25, 2015
ڈاکٹروں کو یہ انفارمیشن کہ سرجری میں فائدہ کم نقصان کا خطرہ زیادہ ہے، اپنے مریضوں سے شیئر کرنی چاہیے۔فوٹو : فائل

پچاس سال اوراس سے زیادہ عمر کے افراد کے جب گھٹنوں میں مستقل درد رہتا ہے تو وہ اس کے تدارک کے لیے گھٹنے کا آپریشن کراتے ہیں مگر بی ایم جی انسٹی ٹیوٹ کی ایک نئی اسٹڈی سے معلوم ہوا ہے کہ گھٹنے کے آپریشن میں خاصا رسک ہوتا ہے اور کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔

ڈنمارک کے محققین نے 50 سے 62 سال کی عمر کے 1270 مریضوں کا سروے کیا جس سے معلوم ہوا کہ دواؤں اور ورزش کے مقابلے میں سرجری سے مریضوں کو کم ریلیف پہنچتا ہے جس کے بعد سدرن ڈنمارک یونیورسٹی کے جونازبلوک تھورلینڈ نے کہا کہ ڈاکٹروں کو یہ انفارمیشن کہ سرجری میں فائدہ کم نقصان کا خطرہ زیادہ ہے، اپنے مریضوں سے شیئر کرنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔