قوم پرستوں کیخلاف کریک ڈائون درجنوں کارکن گرفتار

رہنما روپوش، بدین، ٹنڈو آدم، ماتلی ، جاتی اور دیگر شہروں میں پولیس کے رات بھر چھاپے.


Nama Nigaran October 15, 2012
رہنما روپوش، بدین، ٹنڈو آدم، ماتلی ، جاتی اور دیگر شہروں میں پولیس کے رات بھر چھاپے۔ فوٹو: فائل

زیریں سندھ کے مختلف شہروںمیں قوم پرستوںکیخلاف پولیس کاکریک ڈائون، درجنوں کارکن گرفتار جبکہ رہنما روپوش ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بدین پولیس نے اتوار کو قوم پرستوں، تنظیموں اور سندھ بچائو کمیٹی کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے کور واہ، ماتلی، ٹنڈو باگو، ندو، سیرانی، گولارچی، بدین سمیت دیگر شہروں سے 20 کارکن گرفتار کرلیے جبکہ مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔ گرفتار شدگان میں عوامی تحریک کے موسیٰ درس، سکندر درس، علی رضا درس اور اشرف میمن شامل ہیں۔ ادھر ٹنڈو آدم اے سیکشن، بی سیکشن اور تعلقہ تھانوں کی پولیس نے مختلف قوم پرست جماعتوں کے رہنمائوں کی گرفتاریوں کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے تاہم کسی بھی قوم پرست رہنما کی گرفتار عمل میں نہیں آسکی۔

ماتلی سے نامہ نگار کے مطابق پولیس نے یوم سیاہ کے سلسلے میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قوم پرست پارٹی سندھ ترقی پسند پارٹی کے 4 جبکہ ایس یو پی کے 2 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔ جاتی سے نامہ نگار کے مطابق جاتی پولیس نے قوم پرست کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا۔ شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر جسقم کے 4 کارکن حنیف تھہیم، غلام عباس تھہیم، حنیف تھہیم، سمیسو حبیب اللہ میمن اور ایس ٹی پی کے کارکن بابو تھہیم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |