کامرہ بیس کے قریب سے امریکی شہری گرفتار

مذکورہ شخص ویزے کی میعاد مکمل ہونے کے بعد ایک ماہ سے زائد عرصے سے پاکستان میں مقیم تھا۔


Saleh Mughal June 16, 2015
مذکورہ شخص ویزے کی میعاد مکمل ہونے کے بعد ایک ماہ سے زائد عرصے سے پاکستان میں مقیم تھا۔فوٹو : فائل

کامرہ میں پی اے ایف بیس کے گیٹ نمبر2 کے قریب مشکوک حالت میں گھومنے والے کورین نژاد امریکی باشندے کو حراست میں لے لیاگیا جس کے بارے میں معلوم ہواہے کہ اس کا ویزا بھی ایک ماہ پہلے ختم ہوچکاتھا ۔

ذرائع کے مطابق کورین نژاد امریکی شہری کانامYoughoon معلوم ہواہے جس کے پاس موجودسفری دستاویزات کے مطابق اس کے پاسپورٹ نمبر488848718 پرویزا کی میعاد11 مارچ2015 سے11مئی2015 درج ہے لیکن مذکورہ شخص ویزے کی میعاد مکمل ہونے کے بعد ایک ماہ سے زائد عرصے سے پاکستان میں مقیم تھا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہواکہ وہ لاہورمیں اچھرہ کے ایک ہوٹل میں مقیم رہا اورلاہور سے پشاور چرچ آیا تھا، پشاورسے واپسی پرکامرہ کے حساس علاقے سے حراست میں لیاگیاہے اوراس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او اٹک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں