کسان بنئے اور اپنا قرضہ معاف کرایئے

وہ طلبا جو 10 سال کسانوں کی زندگی گزار چکے ہوں گے ان کے قرضے معاف کر دیئے جائیں گے


Khusosi Report June 14, 2015
امریکا میں زیادہ سے زیادہ افراد کو کاشتکاری کی طرف راغب کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکا نے اپنے شہریوں کو کاشتکاری کی طرف راغب کرنے کے لئے طلبا کو قرضہ معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا میں جہاں تقریباً 30 فیصد کسان 65 سال سے زیادہ عمر کے اور صرف دس فیصد 35 سال سے کم عمر کے ہیں، امریکی کانگریس میں بہت جلد ایک نیا بل بھی پیش کیا جانے والا ہے جس کے تحت وہ طلبا جو 10 سال کسانوں کی زندگی گزار چکے ہوں گے اور اسی دوران انھوں نے اپنے قرضے کی قسطوں کی ادائیگی کی ہوگی، باقی قرضہ معاف کر دیا جائے گا۔ اس مقصد سے پبلک سروس لون فور گیوینس اسکیم میں کسانوں کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔