کینز کے فلمی میلے میں اس بار خاتون ہدایتکار چھا گئیں

ہالی وڈ فلمیں ’’ دی ریشنل مین ‘‘ دی سی آف ٹریز اور دیگر بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔


Khusosi Report May 17, 2015
ہالی وڈ فلمیں ’’ دی ریشنل مین ‘‘ دی سی آف ٹریز اور دیگر بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ فوٹو : فائل

فرانس میں یوں تو کینز انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں ہمیشہ سے روایتی طور پر خوبصورت حسیناؤں کا میلہ سجتا ہے۔

جہاں بڑے بڑے روشن اسکرینوں پر خوبصورت چہرے رنگ و نور بکھیرتے اور ریڈ کارپٹ پر دراز قد حسینائیں خراماں خراماں چہل قدمی کرتی نظر آتی ہیں مگر اس مرتبہ 68ویں کینز فلم فیسٹیول میں خواتین نے ایک ایسے شعبے میں بھی میدان مارا ہے جو مردوں کے لیے مخصوص ہے یعنی فلم ڈائریکٹر کا شعبہ۔ اس سال نتالی پورٹ مین اپنی فلم ''اے ٹیل آف لو اینڈ ڈارک نیس '' کے ساتھ بہترین فیچر فلم کے لیے مقابلہ کریں گی۔ اس کے علاوہ دیگر خاتون ہدایتکاروں میں فرانس کی ایمونیل برکوٹ (لاٹیٹ ہوٹ)، ویلری ڈونزیلی (مارگریٹ اینڈ جولین) اور مائی وین (مون روئی) شامل ہیں۔

حسب سابق اس مرتبہ بھی کینز کے فلمی میلے میں دنیا بھر کے تقریباً چار ہزار صحافیوں اور فلم انڈسٹری کے تیس ہزار پروفیشنلز کی شرکت متوقع ہے۔ دوسری طرف میلے میں بھارتی اداکار ائیں ایشوریہ رائے بچن، سونم کپور اور ملیکا شراوت بطور برانڈ ایمبیسیڈر اور اپنی فلموں کی نمائش کے لیے شرکت ہو رہی ہیں۔ اسی طرح بالی ووڈ کی دو فلمیں '' کجریا '' اور گوٹ ٹاکس'' میلے میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں ہالی وڈ فلمیں '' دی ریشنل مین '' دی سی آف ٹریز اور دیگر بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔