ڈھلتی عمر چھپانے کے لئے اداکارہ میرا پریشان

میرا نے بڑھتی عمر کے باعث چہرے پر دکھنے والی جھریوں کے خاتمہ کے لئے معروف بیوٹیشن سے ٹپس لینا شروع کر دیں


Showbiz Reporter April 23, 2015
میرا نے چند ماہ قبل اپنی عمر 30 سے سے کم بتائی تھی۔ فوٹو: فائل

QUETTA: معروف اداکارہ میرا نے بڑھتی عمر کے باعث چہرے پر دکھنے والی جھریوں کے خاتمہ کے لئے معروف بیوٹیشن سے ٹپس لینا شروع کر دیں۔

پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے زیر اہتمام لاہور میں ہونے والے فیشن ویک کے آخری روز اداکارہ میرا جونہی ایکسپو سینٹر پہنچیں تو میک اپ کے باوجود چہرے پر جھریاں نمایاں تھیں۔ اس موقع پر ریڈ کارپٹ کے سامنے موجود لوگ آپس میں اداکارہ میرا کی بڑھتی عمر کے اثرات چہرے پر دکھنے کا تذکرہ کرنے لگے جس پر میرا کچھ دیر قیام کرنے کے بعد فوری ریڈ کارپٹ کو چھوڑ کر فیشن شو دیکھنے کے لئے ہال میں پہنچ گئیں جہاں ہال میں انہوں نےمعروف بیوٹیشن سے جھریوں کو ختم کرنے کی ٹپس لینا شروع کر دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں