ثمرمبارک کے مقابلے میں احمد مختار کا توانائی منصوبہ التوا کاشکار

وفاقی وزیرنے3سرکاری تھرمل یونٹس کوفرنس آئل سے کوئلے پرمنتقل کرنے کا منصوبہ منظورکرایا


Abid Hussain October 10, 2012
حرمز کے رہائشی مولوی عبداللہ کے گھر پر امریکی ڈرون طیاروں نے 4 میزائل داغے ، جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے فوٹو: فائل

تھرکول بورڈ کے احکامات کی روشنی میںسرکاری تھرمل یونٹس کوفرنس آئل سے کوئلے پرمنتقل کرنے کامعروف ایٹمی سائسندان ڈاکٹر ثمر مند مبارک کے مقابلے میںصدرکی طرف سے منظورکیے جانے والاوفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمدمختارکاچارارب ڈالر کا منصوبہ التواکا شکارہوگیاہے۔

احمد مختار نے ڈاکٹرثمرمند مبارک کے (ہزارمیگاواٹ بجلی تھرکول سے پیداکرنے کامنصوبہ)کے مقابلے میںتین سرکاری تھرمل یونٹس جنکوون،جنکوٹواورجنکوتھری کوفرنس آئل سے کوئلے پرمنتقل کرنیکامنصوبہ التواکاشکارہوگیاہے،وفاقی وزیرکا منصوبہ جس کے تحت کوئلہ درآمدکرناتھااورمشینری چین سے درآمدکرنا تھی،تھرکول بورڈجس کے سربراہ سندھ کے وزیراعلیٰ ہیںنے اپنے حالیہ اجلاس میںفیصلہ کیاہے کہ وفاقی وزیر پانی وبجلی سرکاری تھرمل یونٹس کوفرنس آئل سے تبدیل کرکے درآمدکردہ کے کوئلے کے بجائے تھرکول سے نکلنے والے کوئلے پرمنتقل کریں،فیصلے کی روشنی میں نئی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔یہ تھرمل پاورپلانٹس گدو، جامشورواورمظفرگڑھ میںواقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |