بند گوبھی کے طبّی خواص

بند گوبھی کا شمار ایسی ہی سبزیوں میں ہوتا ہے جس کے طبی فوائد کئی موذی امراض سے حفاظت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں


Khurram Mansoor Qazi April 05, 2015
بند گوبھی میں شامل مرکبات سردرد، الکوحل کے مضر اثرات، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، گنجا پن سے بچاؤ اور بچوں کی نشوونما کے لئے نہایت سود مند ہے۔ فوٹو:فائل

پھلوں اور سبزیوں میں موجود اجزاء میں کئی طبی فوائد پنہاں ہوتے ہیں، جو نہ صرف مختلف بیماریوں سے حفاظت میں موثر ثابت ہوتے ہیں بلکہ یہ جسمانی صحت و تندرستی کے لئے بھی نہایت مفید ہیں۔

بند گوبھی کا شمار ایسی ہی سبزیوں میں ہوتا ہے جس کے طبی فوائد کئی موذی امراض سے حفاظت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جدید میڈیکل سائنس کے مطابق بند گوبھی میں سلفر اور مختلف ضروری وٹامنز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے، جو نہ صرف بیماریوں سے بچاؤ بلکہ جسمانی قوت کے لئے بھی نہایت سود مند ہے۔ یہاں ہم آپ کو بند گوبھی کے چند اہم ترین فوائد سے روشناس کروائیں گے۔

وزن گھٹانا: ایک کپ پکی ہوئی بند گوبھی میں 33 کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس سبزی میں چکنائی کی مقدار انتہائی کم جبکہ فائبر(ریشہ) کی اچھی خاصی تعداد پائی جاتی ہے، جو وزن گھٹانے کے لئے مدد گار تصور کی جاتی ہے۔

دماغ کیلئے غذا: بند گوبھی میں وٹامن کے اور اینتھوکینین نامی جزو پایا جاتا ہے، جو ذہنی عمل کو بہتر طریقے سے انجام دینے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ بند گوبھی اعصابی نظام کو تباہ ہونے سے بچانے کے علاوہ الزائمر کے خلاف آپ کی مدافعت کو بھی بڑھا دیتی ہے۔

جلد کی صحت: بندگوبھی سلفر سے بھرپور ہوتی ہے، جو چکنی جلد کو خشک اور دانوں کو ختم کرتا ہے۔ سلفر بالوں، ناخن اور جلد کی صحت کے لئے بھی نہایت مفید ہے۔

یورک ایسڈ: وٹامن سی اور سلفر کا ایک فائدہ یورک ایسڈ سے بچاؤ بھی ہے۔

کینسر: بندگوبھی میں شامل لیوپیول، سنگرین اور سلفر جیسے اجزاء ٹیومر کی نشوونما کوروک دیتے ہیں ۔ایک تحقیق کے مطابق چھاتی کے کینسر کا شکار خواتین کی خوراک میں خاص طور پر بند گوبھی کو شامل کرنا نہایت ضروری ہے۔

درج بالا فوائد کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بند گوبھی میں شامل مرکبات سردرد، الکوحل کے مضر اثرات، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، گنجا پن سے بچاؤ اور بچوں کی نشوونما کے لئے نہایت سود مند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |