شمالی وزیرستان قبائل کا آئین پاکستان سے وفادار رہنے کا معاہدہ

۔شمالی وزیرستان میں بھاری ہتھیاررکھنے پرپابندی عائدکردی گئی ہے۔


Shahid Hameed April 03, 2015
تمام قبائل کو آئین پاکستان،ایف سی آراوراپنے علاقہ کے رواج سے وفاداری اوراس کی پاسداری کانیاحلف اٹھانالازمی ہے.فوٹوـفائل

شمالی وزیرستان کے قبائل نے آئین پاکستان سے وفادار رہنے کا معاہدہ کیا ہے۔

آئی ڈی پیزکی واپسی کے بعد وہاں مستقبل میں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے اور وہاں بسنے والے افراد کو تمام ترسہولتوں کی فراہمی کویقینی بنانے کیلیے پولیٹیکل ایجنٹ کے توسط سے وفاقی حکومت وگورنرخیبرپختونخوااورشمالی وزیرستان کے قبائل کے مابین طے پانے والے نئے معاہدے''معاہدہ شمالی وزیرستان 2015ء'' کی تفصیلات منظرعام پر آ گئی ہیں۔

جس کے تحت تمام قبائل کو آئین پاکستان،ایف سی آراوراپنے علاقہ کے رواج سے وفاداری اوراس کی پاسداری کانیاحلف اٹھانالازمی ہے۔شمالی وزیرستان میں بھاری ہتھیار رکھنے پرپابندی عائدکردی گئی جبکہ چھوٹے ہتھیاروںکی بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔