سابق آرمی چیف جنرل کیانی کے 6 سالہ دورمیں ایک بار بھی فوجی پریڈ نہ ہوسکی

جنرل راحیل نے قیادت سنبھالتے ہی ہدایات جاری کیں اور7سال بعداس اہم ایونٹ کا انعقاد ہوا


Khusosi Report March 24, 2015
جنرل کیانی کے6 سالہ دور میں بدقسمتی سے ایک تقریب بھی منعقد نہ ہو سکی فوٹو: فائل

KARACHI: یوم پاکستان کے موقع پر ہونےوالی پریڈ پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے ایک اہم حصہ رہی ہے۔

1980 کی دہائی کے آخر سے یہ پریڈ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جناح ایونیو میں منعقد ہوا کرتی تھی، اس مقام کو اب ''ڈی چوک'' کے نام سے جانا جاتا ہے، جنرل رٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر اسے اسپورٹس کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا لیکن جب جنرل رٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی نے فوج کی قیادت سنبھالی تو یوم پاکستان پریڈ کا سلسلہ موقوف کردیا گیا،

جنرل کیانی کے6 سالہ دور میں بدقسمتی سے ایک تقریب بھی منعقد نہ ہو سکی، جنرل راحیل شریف نے فوج کی کمان سنبھالتے ہی اس بارے میں خصوصی ہدایات جاری کیں اور مختلف شعبوں خصوصاً فوج کی کاوشوں سے7 سال کے وقفے کے بعد یہ ایک قومی ایونٹ 23 مارچ کو منعقد ہوا،1980 کی دہائی سے قبل یوم پاکستان پریڈ راولپنڈی ریس کورس میں منعقد ہوا کرتی تھی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔