غالب کی شاعری کو رنگوں میں ڈھالنا اچھا لگا گلزار

غالب کی شاعری کو شاہد رسام نے بہت خوبصورتی سے پینٹ کیاہے۔


Showbiz Reporter March 19, 2015
میں اور گلزار نے بڑی کاوشوں کے بعد ایک نیا در کھولنے کی کوشش کی ہے، شاہد رسام ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: معروف بھارتی شاعر ، نغمہ نگار گلزار نے کہا ہے کہ غالب بر صغیر پاک و ہند کے ایک بڑے شاعر ہیں ان کی شاعری کو رنگوں میں ڈھالنے کا جو کارنامہ نوجوان مصور شاہد رسام نے دیا وہ انتہائی خوش آئند امر ہے جنہوں نے غالب کے خوبصورت اشعار پر دیدہ زیب پینٹنگز بنا کر کہ یہ بات سچ ثابت کردی کہ وہ نا صرف ایک اچھے مصور ہیں بلکہ ایک شاعر کے کلام کو سمجھنے کی صلا حیت بھی رکھتے ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے ممبئی سے وڈیو لنک کے ذریعے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقدہ پریس کا نفرنس بعنوان''غالب اور گلزار''کے نام سے پینٹنگ سیریزمیں کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری آرٹس کونسل محمد احمد شاہ' شاعرو ادیب شکیل عادل زادہ ' صحافی فاضل جمیلی نے کہا گلزار اور غالب کی شاعری سے ہم بہت کچھ سیکھتے ہیں یہ ہمارے لیے عظیم سر مایہ ہیں۔

غالب کی شاعری کو شاہد رسام نے بہت خوبصورتی سے پینٹ کیاہے۔ معروف مصور شاہد رسام نے گلزار کے ساتھ اپنی ملاقات کا احوال بیان کیا ور کہا کہ وہ ایک خیال آفرین شاعر و ادیب ہیں۔ وہ لفظوں سے مصوری کرتے ہیں، ہم نے بڑی کاوشوں سے ایک نیاء در کھولنے کی کو شش کی ہے ۔اب یہ نمائش یو اے ای،کینیڈا،پیرس، لندن اور بھارت کے مختلف شہروں میں پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں