14سالہ لڑکے نے پرورش کرنیوالی خاتون کو دوستوں کی مدد سے قتل کر دیا

گھر میں دولت اور قیمتی سامان دیکھ کر لالچ آگئی تھی، فیروزہ کو نشہ آور اشیاسے بے ہوش کیا اورگلا دبا دیا، ملزم


Arshad Baig March 17, 2015
ملزمان نے چوری کیے ہوئے موبائل فون سے رابطے کیے جنھیں سی پی ایل سی کی مدد سے تلاش کیا تھا، پولیس فوٹو: فائل

پاکستان بازار میں خاتون کے قتل میں ملوث4 نابالغ لڑکوں کوعدالت میں پیش کردیا گیا،چاروں میں سے ایک کو خاتون نے ہی پالا پوسا تھا، ایک لڑکے نے عدالت کے روبرو جرم کا اعتراف کرلیا،اس سے قبل مقدمے کو اے کلاس کردیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پاکستان بازار نے خاتون کے قتل میں ملوث 13 اور 14 سالہ زبیر الدین عرف نامی ، محمد عالم ، صالم اور زوہیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی صدرالدین بوہیو کے روبرو پیش کیا اس موقع پر14سالہ ملزم زبیر الدین عرف نومی نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ضابطہ فوجداری کے ایکٹ 164کے تحت اقبالی بیان میں عدالت کو بتایا کہ مقتولہ فیروزہ بے اولاد تھی جس نے انھیں پالا پوسا تھا ، عدالت میں موجود اس کے دوست تھے جو اکثر گھر آیا کرتے تھے ۔

گھر میں دولت اور قیمتی سامان دیکھ کر لالچ آگئی تھی اور منصوبہ بندی کے تحت 7جنوری کو قتل کیا تھا منصوبہ بندی کے تحت نشہ آور اشیا سے خاتون کو بے ہوش کیا،اسے رسیوں سے باندھا تھااور اس نے گلا دبا کر قتل کیا تھا ، گھر سے لیپ ٹاپ،ہینڈ کیمرا ، موبائل فونز،طلائی زیورات اور ڈھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے،بعدازاں پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا تھا،پولیس کے مطابق ملزمان نے چوری کیے ہوئے موبائل فون سے رابطے کیے جسے سی پی ایل سی کی مدد سے تلاش کیا تھا ۔

استغاثہ کے مطابق 11جنوری کو پاکستان بازار کے علاقے کے ایک مکان سے 4روز پرانی لاش برآمد ہوئی تھی پولیس نے مقدمہ درج کیا تاہم کوئی شواہد اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر مقدمے کو اے کلاس کردیا تھا ملزمان کی گرفتاری کے بعد عدالت نے مقدمے کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے ملزمان کے خلاف تھا نہ پاکستان بازار میں مدعی عالم وارث کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |