ایکسپریس میڈٰیا کی’ جوش کرکٹ ورلڈ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ میں لاہور کے اسد نے الیکٹرک کیٹل جیت لیا


Express Report/Nama Nigar March 08, 2015
ایکسپریس میڈیا کی جانب سے لاہور میں اسد کوچیف رپورٹر ایکسپریس خالدقیوم اور میرپورمیں فضل الرحمن کونمائندہ ایکسپریس شاہدجمیل انعامات دے رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا اور فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ''جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم'' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ 2015 کے سلسلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق 3 میں سے 2 سوالوں کا درست جواب دے کر لاہور کے محمداسد اللہ نے الیکٹرک کیٹل اور میرپور خاص حیدرآباد کے فضل الرحمٰن مری نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ سے متعلق 2 سوالوں کے درست جواب دے کر مائیکروویو اوون جیت لیا۔

لاہور میں چیف رپورٹر روزنامہ ایکسپریس خالد قیوم اور میرپورخاص میں نمائندہ ایکسپریس شاہد جمیل نے جیتنے والوں کو انعامات دیے۔ انعام حاصل کرنے والوں میں شاہدرہ ٹائون لاہور سے ساتویں کے طالبعلم محمد اسداﷲ محسن نے انعام جیتا جو ان کے والد محمد حسین نے وصول کیا ۔



اس موقع پر جیتنے والوں نے ایکسپریس میڈیا کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔

واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس کے'' اسکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران 3 آسان سوالوں کے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائینگے۔

صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں