’’ پی کے ‘‘ کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی اگلے ماہ کراچی آئینگے

راج کمار ہیرانی کے والدین کا تعلق سندھ کے شہر محرابپور سے ہے جو تقسیم کے بعد ناگ پور مہاشٹرا شفٹ ہوگئے تھے۔


Javed Yousuf February 20, 2015
راج کمار ہیرانی کے والدین کا تعلق سندھ کے شہر محرابپور سے ہے جو تقسیم کے بعد ناگ پور مہاشٹرا شفٹ ہوگئے تھے۔ فوٹو : فائل

معروف بھارتی پروڈیوسر راج کمار ہیرانی اگلے ماہ کراچی آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے فلم ''منا بھائی ایم بی بی ایس'' ، ''تھری ایڈیٹس'' اور حال ہی میں بلاک باسٹر فلم ''پی کے ''کے پروڈیوسر راج کمار ہیرانی آئندہ ماہ مارچ میں کراچی آرٹس کونسل کی دعوت پر آرہے ہیں۔ راج کمار ہیرانی کے والدین کا تعلق سندھ کے شہر محرابپور سے ہے جو تقسیم کے بعد ناگ پور مہاشٹرا شفٹ ہوگئے تھے۔ انھوں نے اپنے انٹرویو میں والدین کے آبائی شہر سندھ محرابپور کا ذکر کیا اور اسے دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

فلم ''پی کے'' میں پاکستانی لڑکے کے ساتھ ہندو لڑکی کی محبت کے حوالے سے بھی ان کا کہنا تھا کہ یہ انھوں نے پاک بھارت دوستی کے تناظر میں دکھایا ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاست، کھیل سمیت ہر شعبہ میں مستحکم تعلقات ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں