جینیفر اینسٹن 45 سال کی ہوگئیں لیکن آج بھی جوان نظر آتی ہیں

1969 کو اداکار گھرانے میں پیدا ہوئیں اور گیارہ برس کی عمر میں کریئر شروع کیا


Net News February 12, 2015
جینیفر کا ہیئر اسٹائل عورتوں میں انتہائی مقبول، براڈ پٹ سے شادی زیادہ دیر نہ چل سکی۔ فوٹو : فائل

TALHAR: بہت سے لوگوں کو یقین نہیں آئے گا کہ جینیفر اینسٹن 45 سال کی ہوگئی ہیں کیونکہ ٹیلی ویژن کی ایک مقبول سیریز فرینڈز میں وہ ریشل گرین کے نام سے جس نوجوان لڑکی کے کردار میں وہ آیا کرتی تھیں اس کے چہرے کی تازگی آج بھی ان کے چہرے پر نظر آتی ہے۔

اس دوران انھوں نے جذبات سے بھرپور کئی رومانس بھی کیے اور باکس آفس کی کئی کامیابیاں بھی سمیٹیں۔ جینیفر اینسٹن 11 فروری 1969 کو شرمین اوکس کیلی فورنیا میں یونانی اداکار جون اینسٹن اور اداکارہ نینسی ڈاؤ کے گھر پیدا ہوئیں۔ یوں اداکاری کے جراثیم انھیں ورثے میں ملے تھے اور انھوں نے 11 سال کی عمر میں ہی اداکاری شروع کردی تھی اور فلمی کیریئر 1983 میں ایک ہورر فلم لپریشان سے شروع کیا تھا۔ 1994 میں وہ فرینڈز کے گھرانے میں داخل ہوئیں اور پھر کامیابی کی منزلیں طے کرتی چلی گئیں۔

ان کے بالوں کا انداز خواتین میں اتنا مقبول ہوا کہ اسے ان کے کردار کی مناسبت سے ''دی ریشل'' کا نام دیا گیا۔ 29 جولائی 2000 کو جینیفر نے مشہور اداکار بریڈ پٹ سے شادی کی مگر 2005 میں وہ بریڈ پٹ سے الگ ہوگئیں کیونکہ بریڈپٹ ''مسٹر اینڈ مسز اسمتھ'' میں اپنی کواسٹار اینجلینا جولی کی زلفوں کے اسیر ہوگئے جو اب بھی ان کی اہلیہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں