کترینہ کیف سے منگنی نہیں کی رنبیر کپور کا میڈیا کے سامنے بیان

میری زندگی ابھی اس مقام پر نہیں پہنچی کہ شادی کا سوچا جائے، منگنی ہوئی تو بتا دوں گا


Net News February 09, 2015
میں نے ابھی کوئی منگنی نہیں کی اور نہ ہی میری زندگی ابھی اس مقام پر پہنچی ہے، رنبیر کپور۔ فوٹو : فائل

رنبیر کپور نے پہلی بار کھل کر کترینہ کیف سے منگنی کی اطلاعات کو مسترد کردیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں رنبیر کپور نے کہا ہے کہ میں نے ابھی کوئی منگنی نہیں کی اور نہ ہی میری زندگی ابھی اس مقام پر پہنچی ہے جب شادی کے بارے میں سوچا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری شدت سے خواہش ہے کہ میڈیا اس طرح کی افواہوں کو نہ پھیلائیں اور ایسا حقیقت میں ہونے تک انتظار کریں۔

رنبیر کا کہنا تھا کہ وہ وہ اپنی نجی زندگی کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور فلمی دنیا سے الگ اپنی زندگی جینا چاہتا ہوں جو کہ عوام کی نظروں سے دور ہو، تاہم جب بھی میری منگنی ہوگی میں اسے چھپاؤں گا نہیں' میں بھی خاندان اور بچے چاہتا ہوں تو جب بھی میری منگنی ہوگی تو میں ضرور اس کا اعلان کروں گا۔

دوسری جانب رنبیر کپور نے یہ اعتراف کرتے ہوئے کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا کہ ان میں لکھنے کی صلاحیت بالکل بھی نہیں۔ ایک تقریب کے دوران رنبیر کپور نے کہا کہ مجھ میں لکھنے کی صلاحیت نہیں اور نہ ہی میں گا سکتا ہوں یہ ٹیلنٹ تو قدرتی کا تحفہ ہوتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ زندگی میں رومانس کو پیشگی پلان نہیں کیا جاسکتا بلکہ ہر چیز میں رومان ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں