بلدیاتی نظام اور مالک نوحانی کے قتل کیخلاف مظاہرے و ریلیاں

حیدرآباد میں سول سوسائٹی کی بھوک ہڑتال، چھاچھرو شہر بند،میرپور خاص میں جزوی ہڑتال


Nama Nigaran/Numainda Express October 05, 2012
حیدرآباد میں سول سوسائٹی کی بھوک ہڑتال، چھاچھرو شہر بند،میرپور خاص میں جزوی ہڑتال

زیریں سندھ کے مختلف شہروں میں نئے بلدیاتی نظام اور مٹھی میں ایس ٹی پی کارکن مالک نوحانی کے قتل کے خلاف مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

تھرپارکر، چھاچھرو میں مکمل جبکہ میر پور خاص میں جزوی ہڑتال رہی۔ تفصیلات کے مطابق ترقی پسند ناری تحریک نے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف نسیم نگر میں دھرنا دیا جبکہ سول سوسائٹی کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے تیسرے روز بھی جاری رہا، علامتی بھوک ہڑتال میں عوامی جمہوری پارٹی کے سربراہ ابرار قاضی، سول سوسائٹی کے ڈاکٹر ذوالفقار، پنھل ساریو سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ ترقی پسند ناری تحریک نے ریلی نکالی۔ شرکا نے نسیم نگر چوک پر دھرنا دیا۔

سندھ ترقی پارٹی کے رہنما مالک نوحانی کے قتل کے خلاف میرپورخاص میں جزوی ہڑتال رہی۔ سیٹلائٹ ٹائون، ہیرآباد، غریب کے علاقے کھلے رہے جبکہ ایم جناح روڈ، بلدیہ کمپلیکس، کھسک پورہ، مارکیٹ کے علاقے بند رہے۔ موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے ہوائی فائرنگ کر کے شہر کے سی این جی پمپ اور پیٹرول پمپ بند کرادیے۔ مٹھی سے نامہ نگار کے مطابق مالک نوحانی کے قتل کیخلاف تھرپارکر کا شہر چھاچھرو مکمل طور پر بند رہا۔ٹنڈو محمد خان میں بھی بلدیاتی آرڈیننس کی منظوری کے خلاف قوم پرست تنظیموںنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا، سیکڑوں افراد نے ریلی نکا لی اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دے کر حیدرآباد مین روڈ بلاک کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |