پاکستانی فلموں کو ’’ امریکی میلے‘‘ میں نمائش کاموقع مل گیا

فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلموں کوشامل کرنے کےلیے8فروری تک فلموں کی سب ٹائٹلنگ کرکےوزارت کو بھجوائی جائیں،وزارت اطلاعات


Showbiz Reporter February 04, 2015
فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلموں کوشامل کرنے کےلیے8فروری تک فلموں کی سب ٹائٹلنگ کرکےوزارت کو بھجوائی جائیں،وزارت اطلاعات۔فوٹو: فائل

پاکستانی فلم پروڈیوسرزکو'' امریکی فلم فیسٹیول '' میں اپنی فلموں کونمائش کرنے کا سنہری موقع مل گیا۔

وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات نے پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کوایک خط کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ اپریل میں امریکا میں ہونی والے فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلموں کوشامل کرنے کے لیے 8فروری تک پاکستانی فلموں کی سب ٹائٹلنگ کرکے وزارت کو بھجوائی جائیں۔

وزارت اطلاعات کے اس خط پرفلم پروڈیوسرایسوسی ایشن کے سب آفس واقع رائل پارک کی جانب سے ایک بیان جاری کیاگیا ہے کہ یکم جنوری 2103 سے 30جنوری2015تک جتنی بھی فلمیں پاکستان میں بنی ہیں اور جو پروڈیوسر اپنی فلم کو اس فیسٹیول میں شامل کرنے کے خواہش مندہیں وہ8فروری تک سب آفس میں سب ٹائٹلنگ کے ساتھ فلم کی ڈی وی ڈی جمع کروا دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں