52 غیر قانونی ہائیڈرنٹس 15 روز میں مسمار کرنے کا حکم

ججز نے کارروائی کے دوران بچ جانے والے 52 غیرقانونی ہائیڈرنٹس 15روز میں مسمار کرنے کا حکم دیدیا۔


Arshad Baig February 03, 2015
عدالت نے ادارہ فراہمی و نکاسی آب سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کی دوبارہ تعمیر روکنے سے متعلق طریقہ کار بناکر 14 فروری کو آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی نے عدالت کو بتایا ہے کہ شہر میں قائم کیے گئے 104غیرقانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیے گئے ہیں۔

ججز نے کارروائی کے دوران بچ جانے والے 52 غیرقانونی ہائیڈرنٹس 15روز میں مسمار کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ادارہ فراہمی و نکاسی آب سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کی دوبارہ تعمیر روکنے سے متعلق طریقہ کار بناکر 14 فروری کو آگاہ کرنے کی ہدایت کردی، غیر قانونی ہائیڈرنٹس کی مسماری کے دوران 40 مقدمات درج کرکے 20 ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر فاروق علی چنہ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی غلام مصطفی میمن کی سربراہی میں ملیر کورٹس میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں ایم ڈی واٹر بورڈ سید ہاشم رضا زیدی، ڈی آئی جی شرقی اور غربی منیر احمد شیخ، ایس ایس پی شرقی سید پیر محمد شاہ ، واٹر بورڈ کے چیف ایگزیٹو محمد ریاض، سید حفیظ الدین، سید محمد جمیل اور لا افسر محمد خان یوسفی نے شرکت کی فاضل ججز کو بتایا گیا کہ شہر میں 156غیرقانونی ہائیڈرنٹس قائم تھے کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 104غیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار کردیے گئے اور متعلقہ تھانوں میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ سعید آباد تھانے میں 14مقدمات، پیرآباد تھانے میں ایک، منگھوپیر تھانے میں4، مواچھ گوٹھ تھانے میں 13مقدمات درج کیے گئے ہیں، ضلع ملیر، شرقی،کورنگی، اورجنوبی کے علاقوں میں قائم تمام غیرقانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیے گئے ہیں، اور ملوث ملزمان کے خلاف تھانوں میں 24مقدمات درج کیے گئے ہیں، ملزمان میں علی محمد نوروز، طفیل، علی محمد، سیف اﷲ، رسول بخش ، ذاکر، اجمل، عمران خان، علی نواب، مزمل، پیر بخش، سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کی گئی اور مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

اس موقع پر فاضل ججز کو بتایا گیا کہ شہر میں اب بھی 52 غیرقانونی ہائیڈرنٹ قائم ہیں ججز نے غیر قانونی ہائیڈرنٹ 15روز میں مسمار کرنے کا حکم دیا، فاضل ججز کے استفسار پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ مسمار کیے گئے غیرقانونی ہائیڈرنٹ دوبارہ تعمیر نہ کیے جانے سے متعلق طریقہ کار بنایا جارہا ہے تاکہ دوبارہ غیرقانونی ہائیڈرنٹ نہ بنائے جاسکیں، فاضل ججز کو آئندہ اجلاس میں طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا، فاضل ججز کے سوال پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ پولیس نے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف کارروائی کے دوران واٹر بورڈ کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |