’’مکس سبزی‘‘

سبزی، دالیں اور گوشت، تینوں چیزیں ہماری صحت کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ تو کیوں نہ آج سبزی پکانے کا اہتمام کیا جائے۔


سبزی، دالیں اور گوشت، تینوں چیزیں ہماری صحت کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ تو کیوں نہ آج سبزی پکانے کا اہتمام کیا جائے۔ فوٹو کرن تارون

میری دادی کہتی تھیں کہ بٹیا سبزی کے موسم میں بھوک زیادہ لگتی ہے اور یہ حقیقت بھی ہے۔ دوسرے یہ کہ کھانے میں ہمیشہ توازن ہونا چاہیے، یہ بہترین خاتون خانہ ہونے کی دلیل ہے۔ سبزی، دالیں اور گوشت، تینوں چیزیں ہماری صحت کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ بس اِسی لیے سوچا کہ کیوں نہ آج سبزی پکانے کا اہتمام کیا جائے۔



فوٹو؛ ماریہ منظور

جی ہاں وہ بھی مکس سبزی۔ ویسے بھی سردی کے موسم میں سبزیاں بڑی ترو تازہ آرہی ہیں۔ جو نہ صرف کھانے میں لذیذ ہیں بلکہ دیکھنے میں بھی آنکھوں کو اچھی لگتی ہیں۔ دیر ہورہی ہے، جلدی سے کچن میں چلتے ہیں اور اجزاء پر نظر ڈالتے ہیں۔

اجزا؛

بند گوبھی ۔ آدھا پائو
گاجر ۔ دو عدد
بینگن ۔ درمیانے دو عدد



فوٹو؛ ماریہ منظور

مٹر ۔ ایک پاؤ
مولی ۔ درمیانی ایک عدد



فوٹو؛ ماریہ منظور

ہری پیاز۔ ایک پاؤ
ٹماٹر ۔ چار عدد کٹے ہوئے
لہسن پسا ہوا ۔ 3 چائے کے چمچ
ادرک پسی ہوئی ۔ 3 چائے کے چمچ
ہری مرچ ۔ 6 عدد
ہرا دھنیا۔ آدھی گڈی



فوٹو؛ ماریہ منظور

سرخ مرچ پسی ہوئی ۔ 2 چائے کے چمچ
ہلدی پسی ہوئی۔ ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ۔ ایک چائے کا چمچ
نمک ۔ حسب ذائقہ
پانی ۔ حسب ضرورت

ترکیب؛

سب سے پہلے تیل گرم کریں۔
اب اس میں زیرہ ڈال کر لہسن، ادرک ڈالیں، پھر ٹماٹر، سرخ مرچ، ہلدی شامل کرلیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔
یاد رہے کہ سبزیاں دھو کر آپ نے کاٹ کر الگ رکھنی ہیں ۔



فوٹو؛ ماریہ منظور

اور اس کٹی ہوئی سبزی کو ہانڈی میں شامل کرکے چمچ سے اوپر نیچے کریں اور 4 کپ پانی ڈال کر گلالیں۔
جب پانی خشک ہونے لگے اور سبزیاں تیل چھوڑنے لگیں تو بھون کر چولہا بند کردیں۔
مکس سبزی تیار ہے۔
چپاتی سے کھائیں یا پھر چاول سے، جی ہاں ہر چیز کے ساتھ مزیدار لگے گی۔

نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں