3 صوبے قومی ایکشن پلان کے اہداف کی رپورٹ پیش نہ کرسکے

وزیراعظم کی وزیرداخلہ چوہدری نثاراوروزیرخزانہ اسحق ڈارکوصوبائی حکومتوں سے رابطہ کر کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت


Iftikhar Chohadary January 14, 2015
وزیراعظم کی وزیرداخلہ چوہدری نثاراوروزیرخزانہ اسحق ڈارکوصوبائی حکومتوں سے رابطہ کر کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم نوازشریف کوانسداددہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پرعملدرآمدکے اجلاس میں آگاہ کیاگیاہے کہ سوائے پنجاب حکومت کے کسی صوبے نے اب تک ایکشن پلان کے دیئے گئے اہداف کے بارے میں وفاقی حکومت کورپورٹ پیش نہیں کی۔

جس پروزیراعظم نے وزیرداخلہ چوہدری نثار اوروزیرخزانہ اسحق ڈارکوہدایت کی ہے کہ وہ تینوں صوبائی حکومتوں سے رابطہ کرکے اس عمل کوتیزکریں اورچند یوم میں وہ پھرقومی ایکشن پلان پر عملدر آمدکوچیک کرنے کیلیے جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں